صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1024 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

جو حساب وکتاب اور حشر ونشر مانے لیکن اس کا الگ معنی بتائے اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 13,196

سوال (Question):

جو حساب وکتاب اور حشر ونشر مانے لیکن اس کا الگ معنی بتائے اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

جو حساب وکتاب اور حشر ونشر مانے لیکن اس کا الگ معنی بتائے اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــ جو شخص حساب وکتاب اور حشر ونشر کو مانتا ہو لیکن اس کا اگل معنی بتاتا ہو تو وہ بالاجماع کافر ہے۔ شفا میں ہے : ” وکذٰلک من انکر الجنۃ او النار او البعث او الحساب او القیامۃ فھو کافر باجماع للنص علیہ واجماع الامۃ علی صحۃ نقلہ متواترا وکذٰلک من اعترف بذٰلک ولٰکنہ قال ان المراد بالجنۃ والنار والحشر والنشر والثواب والعقاب معنٰی غیر ظاھر وانھا لذات روحانیۃ ومعان باطنۃ” اھ (الشفا : ج2، ص: 290) ایسے ہی معتقدالمنتقد میں ہے. (المعتقدالمنتقد: ص: 180، باب : 2، سمعیات ) فتاوٰی رضویہ میں ہے: ” قیامت وبعثت، حشرونشر، حساب وکتاب، ثواب وعذاب، اور جنت ودوذخ کے وہی معنی ہیں جو مسلمانوں میں مشہور ہیں اور جن پر صدر اسلام سے اب تک چودہ(١٤)سو سال کے کافہ مسلمین ومومنین دوسرے ضروریات دین کی طرض ایمان رکھتے چلے آرہے ہیں، مسلمانوں میں مشہور ہین۔ جو شخص ان چیزوں کو تو حق کہے اور ان لفظوں کا تو اقرار کرے مگر ان کے نئے معنی گھڑے مثلا یوں کہے کہ جنت ودوذخ، حشر ونشر، ثواب وعذاب سے ایسے معنی مراد ہیں جو ان کے ظاہر الفاظ سے سمجھ میں نہیں آتے یعنی ثواب کے معنی اپنے حسنات کو دیکھ کر خوش ہونا ۔ اور عذاب، اپنے برے اعمال کو دیکھ کر غمگین ہونا ہیں۔ یا یہ کہ وہ روحانی لذتیں اور باطنی معنی ہے۔ وہ کافر ہے کیونکہ ان امور پر قرآن پاک اور حدیث شریف میں کھلے ہوئے روشن ارشادات موجود ہیں ” اھ (الفتاوٰی الرضویۃ : ج: 29، ص: 384) واللہ تعالٰی اعلم  عبدالقادر المصباحی الجامعی کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ مقام : مہیپت گنج، ضلع : گونڈہ، یو پی، انڈیا      ٢٦جمادي الاوّل ١٤٤٣ھ

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh