صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2751 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

جو چیزیں مسجد کے استعمال میں نہیں آسکتیں ان کو بیچنا کیسا ہے ؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 7,103

سوال (Question):

جو چیزیں مسجد کے استعمال میں نہیں آسکتیں ان کو بیچنا کیسا ہے ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

جو چیزیں مسجد کے استعمال میں نہیں آسکتیں ان کو بیچنا کیسا ہے ؟

سوال : مسجد کے حوالے سے ہے سوال ہےکہ جو چیزیں مسجد کے استعمال میں نہیں آسکتیں جیسے بہت ساری چٹائیاں ہیں اور دیگر چیزیں ہیں، ایسے ہی بہت سارے قران شریف لوگ رکھ جاتے ہیں تو وہ چیزیں ایسی پڑیرہتی ہیں اس کو سنبھالنا بھی مشکل ہو جاتا ہے تو وہ چیزیں قیمت لے کر بیچ سکتے ہیں؟

الجواب بعون الملک الوہاب :

دری ،چٹائی پھٹے پرانے مصلے جو بوسیدہ ہو جائیں، استعمال کے قابل اب نہیں ہیں کیونکہ اس کی جگہ جب لوگوں نے نئی نئی دریاں، مصلے چٹائیاں دے دی ہیں تو یہ دیکھا جائے کہ کس نے یہ چیزیں دی تھی ان سے اجازت لے لیں کہ آپ نے مسجد کو دیا ہے آپ اجازت دیں تو اس کو بیچ کے ہم لوگ مسجد میں لگا دیں تاکہ آپ کو صدقہ جاریہ کا ثواب ملتا رہے۔ ہر مسلمان اجازت دے ہی دیتا ہے اجازت لے لیں گے تو ان کوبھی تو خوشی ہو جائے گی ۔اور ان کے لیے صدقہ جاریہ ہو جائے گا اور مسجد کا سامان فروخت ہو جائے گا تو مسجد کی مدد بھی ہو جائے گی۔

سوال : اگر پتہ نہیں ہے کہ کس نے دیا ہے مسجد مین سامان تو کیا کریں ؟

جواب : ہاں اگر پتہ نہیں ہے تو پھر مسلمانوں کو اجازت ہے ،متولی کو اور ٹرسٹ کو چاہیے کہ نمازیوں کے سامنے بات رکھ دیں کہ آپ لوگ گواہ ر ہیں اور سب کے سامنے مناسب قیمت پر کسی مسلمان کے ہاتھ سے اس کو بیچ دیں اور اس کو ہدایت کر دیں کہ اس کو ادب کی جگہ پر استعمال کرنا اور اس پیسے کو مسجد میں پورا پورا لگا دیا جائے۔

سوال: مسجد کی پرانی چیزیں اگر بکنے کے قابل نہ ہوں تو کیا کریں ؟

جواب : اگر کوئی خریدنے والا نہیں ہے تو اس کو دریا میں ڈال سکتے ہیں کبھی کبھی یہ ہوتا ہے؟ سوال : جو سامان مسجد کے پیسوں سے خریدی جاتی ہے تو ان چٹائیوں کا کیا کریں ؟ جواب :اس کا بھی یہی حکم ہے کہ متولی اور نگران مسجد ٹریسٹ کو چاہیے کہ نمازیوں کو جمع کر کے بتا دے کہ اب یہ حالت ہو گئی ہے اس کو بیچ دینا اچھا ہے تو مسلمان کے ہاتھ سے اس کو بیچ کر دام کو مسجد میں لگا دیا جائے ۔ کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔ ( ماخوذ از بزم سوالات )

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh