Fatwa #2610
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
جو کہے مجھے شریعت سے کوئی مطلب نہیں اس کا کیا حکم ہے ؟ از مفتی جلال الدین احمد امجدی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,468
سوال (Question):
جو کہے مجھے شریعت سے کوئی مطلب نہیں اس کا کیا حکم ہے ؟ از مفتی جلال الدین احمد امجدی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
جو کہے مجھے شریعت سے کوئی مطلب نہیں اس کا کیا حکم ہے ؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان دین اس مسئلہ میں کہ زید کی بیٹی ہندہ کی شادی بکر کے لڑکے خالد کے ساتھ طے ہوئی،اورجب بکر بارات لے کر زید کے گھر آیا تو ساتھ میں ناچ گانا ویڈیو بھی لایا، وہابیوں کو لایا جس کو دیکھ کر مدرسے کے مدرس نے منع کیا اور نکاح پڑھنے سے انکار کیا اس پر زید نے کہا کہ میں نے وعدہ کر لیا ہے یہ تمام کام ہوگا چاہے آپ نکاح پڑھیں یا نہ پڑھیں۔اور زیدنے ایک دیوبندی سے اپنی بیٹی کا نکاح پڑھوایا تو ایسی صورت میں زید اور ہندہ کے گواہوں اور زید کے گھر کھانے پینے والوں کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ زید نے یہ بھی کہا کہ مجھ کو شریعت سے کوئی مطلب نہیں لہذا از روئے شرع زید پر کیا حکم نافذ ہوگا ؟بینوا وتوجروا جواب: لڑکی کے باپ زید کا اپنے گھر ناچ اور گانا وغیرہ کراناسخت گناہ اور دیوبندی جو اپنے کفریات قطعیہ کے سبب حسام الحرمین کے مطابق کافر و مرتد ہیں ان سے نکاح پڑھوانا سخت حرام اور اس کا یہ کہنا کفرہے کہ مجھ کو شریعت سے کوئی مطلب نہیں۔ لہذا اسے کلمہ پڑھا کر اعلانیہ توبہ اور استغفار کرایا جائے اور بیوی والا ہو تو اس کا نکاح کرایا جائے ، اگر وہ ایسا نہ کرے تو سب مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں ۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے “واما ینسینک الشیطن فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظالمین ۔ (پارہ ۷ رکوع ۱۴) اور جن لوگوں نے یہ ساری باتیں جانتے ہوئے اس کے یہاں کھانا کھایا وہ توبہ کریں۔ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ: مفتی جلال الدین احمد امجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9