Fatwa #1509
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
جہاں نام لوں خدا کا وہیں ناؤ ڈگمگائے” کاپڑھناکیسا؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
9,588
سوال (Question):
جہاں نام لوں خدا کا وہیں ناؤ ڈگمگائے" کاپڑھناکیسا؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
مصرع: جہاں نام لوں خدا کا وہیں ناؤ ڈگمگائے” کاپڑھناکیسا؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان اسلام اس شعر کے بارے میں کہ “یہ کرم ہے ناخدا کا یا فریب موج دریا_جہاں نام لوں خدا کا وہیں ناؤ ڈگمگائے، اس شعر کی تشریح فرمائیں کیا یہ شعر درست ہے. المستفتی: شمشیر احمد مقام ھتھیوا نوتنواں مہراجگنج یوپی۔ بسم ﷲ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب صورت مستفسرہ میں شعر کا معنی یہ ہے کہ” یہ کشتی چلانے والے کا کام ہے یا دریا کے موج وتلاطم کا فریب ودھوکہ ہے کہ جہاں خدا کا نام لیتا ہوں وہیں کشتی ڈگمگاتی ہے” اور یہ شعر شرعا درست نہیں ہے کہ اس میں ﷲ تعالیٰ کے صفاتی نام “الوکیل” بمعنی”کارساز” کے منافی اعتقاد ظاہر کیا گیا ہے اور یہ حرام ہے . ہاں اگر تاویل واستبعاد سے کام لیا جائے تو شعر کا درست معنی بھی نکل سکتا ہے پھر بھی اس طرح کے شعر سے احتراز چاہیے. ھذا ماظھر لی والعلم عند الحق. کتبہ:محمد ارشد حسین الفیضی | ٢١رجب المرجب ١٤٤٣ھ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9