Fatwa #1376
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
جہیز کا مطالبہ جبکہ شوہر کرتا ہے تو اس کا مالک کیوں نہیں ہوتا؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,854
سوال (Question):
جہیز کا مطالبہ جبکہ شوہر کرتا ہے تو اس کا مالک کیوں نہیں ہوتا؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
جہیز کا مطالبہ جبکہ شوہر کرتا ہے تو اس کا مالک کیوں نہیں ہوتا؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جہیز کا مطالبہ جبکہ شوہر کرتا ہے تو اس جہیز کا مالک شہر کیوں نہیں ہوتا؟ بینوا و توجروا. الجوابــــــــــــــــــــــ جہیز سب عورت کا ہوتا ہے دوسرے کا اس میں کوئی حق نہیں. اس لیے کہ عورت اس کی مالک مستقل ہوتی ہے جیسا کہ ردالمختار جلد دوم صفحہ 319 میں ہے ” کل احد یعلم ان الجھاز للمراءۃ وانہ اذا طلقھا تاخذہ کلہ واذا ماتت یورث عنھا. ١ھ. اور سیدنا اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ اسی طرح سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں : زیور وغیرہ جہیز کہ زید نے اپنی بیٹی کو دیا خاص ملک دختر ہے. شوہر کو کسی طرح کا استحقاق مالکانہ اس میں نہیں. نہ اس کا تصرف بے رضا. واذن زوجہ ہوسکے. فی الدر المختار جھز ابنتہ بجھاز وسلمھا ذلک لیس لہ الاسترداد منھا ولا لورثتہ بعد ان سلمھا ذلک فی صحتہ بل تختص بہ وبہ یفتی ” علامہ شامی فرماتے ہیں ” کل احد یعلم ان الجھاز ملک المراءۃ لا حق لاحد فیہ ١ھ. (فتاوی رضویہ جلد پنجم صفحہ ٥٢٢) اور فرماتے ہیں شک نہیں کہ اب عامہ بلاد عرب و عجم کا عرف غالب و ظاہر وفاش و مشتہر مطلقا یہی کی جہیز جو دلہن کو دیا جاتا ہے دلہن کی ملک سمجھا جاتا ہے بلکہ جہیز کہتے ہی اسے ہیں جو اس وقت بطور تملیک دلہن کے ساتھ بھیجا جاتا ہے (فتاویٰ رضویہ جلد 15 صفحہ 545) لہذا جہیز کی مالک عورت ہی ہوتی ہے شوہر نہیں ہوتا اگرچہ وہ جہیز کا مطالبہ کرتا ہے جیسے کہ مسجد کا متولی چندہ کا مطالبہ کرتا ہے مگر اس کا مالک نہیں ہوتا. البتہ کپڑا روپے وغیرہ جو کہ دلہن کی طرف سے دولہا کے مکان پر بطور لگن آتا ہے دولہا بعد قبضہ اس کا مالک ہوجاتا ہے اس میں یہی عرف عام ہے اگرچہ کہنے میں رواج مختلف ہے. ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد پنجم صفحہ ٥٦١ پر ہے. واللہ تعالیٰ اعلم کتبہ : مفتی سمیر الدین حبیبی مصباحی الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9