Fatwa #815
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
جیون بیمہ (لائف انشورنش ) کروانا کیسا ہے / مسائل ورلڈ
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
7,703
سوال (Question):
جیون بیمہ (لائف انشورنش ) کروانا کیسا ہے / مسائل ورلڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
جیون بیمہ (لائف انشورنش ) کروانا کیسا ہے
سوال : کیا حکم ہے شریعت اسلامیہ کا اس بارے میں کہ نومولود بچے کے نام پر جیون بیمہ( لائف انشورنس) کرایا جاتا ہے آٹھ یا دس ہزار روپے جمع کر کے، جب بچہ 18 سال کا ہو جاتا ہے تو بینک اس کو لاکھ، دو لاکھ روپے دے دیتا ہے. اسلام میں اس کی اجازت ہے یا نہیں کیونکہ شریعت میں ہے کہ بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو روزی اپنے ساتھ لاتا ہے؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بچہ پیدا ہوتا ہے تو ساتھ میں روزی بھی لاتا ہے ۔ عورتوں اور مردوں کی روزی ساتھ رہتی ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ تجارت نہ کی جائے ،نہ محنت نہ مزدوری، اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر گھر میں بیٹھے رہیں، یہ اسلام نہیں کہتا ۔ اللہ نے تو روزی کا انتظام کیا ہے مگر یہ بھی تو فرما دیا ہے ” فاذا قضیت الصلوۃ فانتشروا فی الارض وابتغوا من فضل اللہ ” جب نماز ہوچکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو، پھر کتاب و سنت میں حلال روزی کے حلال ذرائع بھی بتائے گئے، روزی کے لیے تگ و دو کرو، اور دوڑ دھوپ کرو اور روزی حاصل کرنے کا جو طریقہ ہے وہ اختیار کرو، لہذا اگر بچہ کےنام لائف انشورنس کرایا گیا اور جس نے کرایا اس کی مالی پوزیشن ایسی ہے کہ وہ ساری قسطیں تین سال تک(یا جتنی مدت تک جمع کرنے سےرقم محفوظ ہو جائے) ادا کرتا رہے گا اور کوئی قسط ناغہ نہ ہو گی تو اس کے لیے اپنی طرف سے اور اپنے بال بچوں کی طرف سے بھی لائف انشورنس کرانا جائز ہے اور پوری ہوجائے تو اس کو اور اس کے نفع کو لینا جائز اور درست ہے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9