Fatwa #1932
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
حجر اسود جنت سے آیا تو سفید تھا ۔ مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,973
سوال (Question):
حجر اسود جنت سے آیا تو سفید تھا ۔ مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
حجر اسود جنت سے آیا تو سفید تھا ۔ مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی
حجر اسود جب جنت سے آیا تھا تو کالا تھا یا سفید اگر سفید تھا تو کالا کیسے ہوا برائے کرم جواب عنایت فرمائیں۔ الجواب بعون الملک الوھاب حجراسود جب جنت سے دنیا میں لایا گیا تو دودھ سے زیادہ سفید تھا، پھر لوگوں کے گناہوں کی وجہ سے کالا ہوگیا۔ حدیث شریف میں ہے: “عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي الله عنهما قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَزَلَ الْحَجَرُ الأَسْوَدُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَهُوَ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، فَسَوَّدَتْهُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ قال ابو عیسی حدیث ابن عباس حدیث حسن صحیح” (سنن الترمذی، کتاب الحج ، باب فضل الحجر الاسود رقم حدیث ٨٧٧ صفحہ ٢٣٦ مطبوعہ دارالکتب العلمیہ بیروت) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حجر اسود جنت سے آیا تو دودھ سے زیادہ سفید تھا پھر آدمیوں کے گناہوں نے اسے کالا کردیا حضرت امام ابو عیسی ترمذی نے فرمایا حضرت عبداللہ بن عباس کی یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ حکیم الامت ،مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث کی تشریح کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں: “یہ پتھر شفاف آئینہ یا سیاہی چوس کاغذ کی طرح ہے جیسے شفاف آئینہ گردوغبار سے میلا اور سیاہی چوس کاغذ گیلے حرفوں پر لگنے سے سیاہ ہو جاتا ہے ایسے ہی یہ پتھر ہم گنہگاروں یا گزشتہ مشرکوں کے ہاتھ لگنے سے برابر سیاہ ہوتا چلا گیا” اھ (مرآۃالمناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح، ج٤، ص١٣٦، باب دخول مکۃ والطواف، الفصل الثانی، نعیمی کتب خانہ گجرات) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ: گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ صدر میرانی دار الافتاء وشیخ الحدیث جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔١٢ جمادی الاول ٤٤٤١ھ مطابق ٧ دسمبر ٢٢٠٢ء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9