صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1957 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

حضرت سیدنجیب حیدرمیاں واقعی پیرکاحق اداکررہےہیں

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 8,153

سوال (Question):

حضرت سیدنجیب حیدرمیاں واقعی پیرکاحق اداکررہےہیں

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

حضرت سیدنجیب حیدرمیاں واقعی پیرکاحق اداکررہےہیں

حضرت سید نجیب حیدر میاں برکاتی مارہرہ مقدسہ ایک ایسی عبقری شخصیت کا نام ہے جو دنیائے اہل سنت میں محتاج تعارف نہیں ہیں،حضرت پیر ہونے کے باوجود پہلو میں ایک درد مند دل اور سر میں ایک فکر مند ذہن رکھتے ہیں۔ (جو آج کل مفقود ہے) ان کے افکار سے کوئی بھی مہذب و با شعور شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ،کسی پیر کا اس طرح بے باکی سے بولنا اور جرأت کے ساتھ حقیقت بیانی کرنا واقعی قابلِ ستائش ہے۔

موصوف کے چند انقلابی تخیلات:

(۱) تمہارے پاس ہر کام کے لیے وقت ہے لیکن نماز کے لیے نہیں۔ (۲) آدھی روٹی کھاؤ بچوں کو پڑھاؤ۔ (۳)مزاروں پر بلا ضرورت چادر چڑھانے سے بہتر ہے۔ غریب بیٹی کے سر پر چادر رکھ دو۔ (۴)تم کسی بھی سلسلہ سے ہو لیکن پہلے تم مسلمان اور اہل سنت ہو۔ اس لیے ہر وقت اہل سنت اور مسلمانوں کی ترقی کے بارے میں فکر کرو۔ (۵)پیروں کے ہاتھ پیر چومنے چاٹنے والو کبھی والدین کے ہاتھ پیر چومتے ہو؟ (۶)تمہارے پاس پیروں کو دینے کے لیے پیسے ہیں۔ والدین کے علاج کے لیے پیسے کیوں ختم ہو جاتے ہیں؟ (۷)پہلے پیر مرید کو ولی بنا دیتے تھے۔ اب مرید پیر کو ولی بنا رہے ہیں۔ (۸)اگر تمہاری مسجد کا امام ایک موٹر سائیکل خرید لے تو تم اس پر چندہ چوری کا الزام لگانا شروع کر دیتے ہو_ وغیرہ۔ ہزار خوف ہو لیکن زباں ہو دل کی رفیق یہی رہا ہے ازل سے قلندروں کا طریق.! اگر ہر پیر اپنے مریدوں کو وقتاً فوقتاً یہی چند باتیں بطور نصیحت کہتا رہے تو یقینِ کامل ہے کہ پیرزادوں کی جانب سے یہ کہے ہوئے چند جملے عوام کے لیے ایک انقلاب ثابت ہوں گے_ لیکن ایسا کہنے کے لیے پہلے مریدوں کی جانب سے مال و متاع کی امید کو ترک کرنا ہوگا،جو اکثر پیران اکرام کے لیے بے حد گراں ہے ۔ ہم اللہ رب العالمین کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں مولی کریم ہر شخص کو حق شناس اور حق گو بنائے اور مولی تعالٰی سید نجیب حیدر میاں صاحب کو صحت و سلامتی کے ساتھ عمرِ دراز عطا فرمائے_ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh