Fatwa #1036
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
حضرت عبدالمطلب توحید پرست تھے یا نہیں؟ اگر توحید پرست تھے تو خانہ کعبہ سےبتوں کو کیوں نہیں نکالا ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,575
سوال (Question):
حضرت عبدالمطلب توحید پرست تھے یا نہیں؟ اگر توحید پرست تھے تو خانہ کعبہ سےبتوں کو کیوں نہیں نکالا ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
حضرت عبدالمطلب توحید پرست تھے یا نہیں؟ اگر توحید پرست تھے تو خانہ کعبہ سےبتوں کو کیوں نہیں نکالا ؟
سوال : سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبدالمطلب توحید پرست تھے یا نہیں؟ اگر توحید پرست تھے تو خانہ کعبہ کی کلید ان کے ہاتھوں میں ہوتے ہوئے خانہ کعبہ کے اندر تین سو ساٹھ بت کیسے رکھے ہوئے تھے؟ جب کہ ان کو پورا اختیار تھا چاہتے تو رکھتے یا نکال دیتے. اور ان کی توحید پرستی واقعہ ابرہہ سے ثابت ہے. الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ سرکار اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب توحید پرست تھے. جیسا کہ اعلی حضرت امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمہ والرضوان نے اپنے رسالہ مبارکہ ” شمول الاسلام لاصول الرسول الکرام ” میں واضح دلائل کے ساتھ افادہ فرمایا ہے. لیکن انہوں نے خانہ کعبہ کو بتوں سے پاک نہیں کیا. اس لئے کہ پورا عرب بتوں کی عبادت اور ان کی محبت میں غرق تھا یہاں تک کہ حضرت عبدالمطلب کا خاندان بھی. تو اس صورت میں بتوں کی مخالفت کرنا اور خانہ کعبہ سے ان کو نکالنا پورے عرب سے اعلان جنگ کے مترادف ہوتا جو ان کی طاقت سے باہر تھا تھا. ھذا ما ظھر لی والعلم بالحق عند اللہ تعالی ورسولہ ۔ کتبہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول ص 25
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9