Fatwa #2700
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
حضورﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,326
سوال (Question):
حضورﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
حضورﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام کہ حضورصلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی_? المستفتی :فیضان رضا کوریا چھتیس گڑھالجـــــوابـــــــــــــــ بعون الملک الوہاب
حضور پرنور شافع یوم النشور امام الانبیاء سیدعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی نماز جنازہ کسی نے نہیں پڑھائی بلکہ حضرات صحابۂ کرام رضوان اللّٰہ تعالیٰ علیہم اجمعین جماعت در جماعت تشریف لاتے اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام عرض کرتے تھے – اس تعلق سے اعلی حضرت امام احمد رضا قادری بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی کتاب ” فتاویٰ رضویہ شریف جلد٩ ” میں کئی صفحات پر مشتمل مفصل طور پر بحث فرمائی ہے – وہاں سے صرف ایک حدیث شریف نقل کرتا ہوں – ملاحظہ فرمائیں…! : بزار و حاکم وابن سعد وابن منیع و بیہقی اور طبرانی معجم اوسط میں حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب میرے غسل و کفن مبارک سے فارغ ہو مجھے(یعنی نعش مبارک ) رکھ کر باہر چلے جاؤ…! سب میں پہلے جبرئیل مجھ پر صلوٰۃ پیش کریں گے ، پھر میکائیل ، پھر اسرافیل ، پھر ملک الموت اپنے سارے لشکروں کے ساتھ – پھر گروہ در گروہ میرے پاس حاضر ہو کر مجھ پر درود و سلام عرض کرتے جاؤ..!” اس حدیث شریف سے واضح طور پر معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے خود اپنے جنازہ اقدس کی نسبت اسی قدر تعلیم فرمائی کہ ” گروہ گروہ ” حاضر ہو کر درود و سلام پڑھتے جانا – الحاصل ” معروف و مشروع نماز جنازہ نہ پڑھی گئی اور نہ ہی پڑھائی گئی ” بلکہ اصحابِ رسول صلیٰ اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم گروہ در گروہ تربت انور پر حاضر ہوکر صلوۃ وسلام پڑھ پڑھ کر تشریف لے جاتے واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب کتبـــــــــــــــہ :حضرت مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ،* کرلوسکرواڑی سانگلی مہاراشٹر
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9