Fatwa #1785
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
حضور تاج الشریعہ کی مختصر سوانح زندگی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
13,243
سوال (Question):
حضور تاج الشریعہ کی مختصر سوانح زندگی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
حضور تاج الشریعہ کی مختصر سوانح زندگی
حضور تاج الشریعہ کا نام علامہ مفتی اسماعیل رضا خا ن آپ کے والد محدث اعظم علامہ ابراہیم رضا خان آپ کے دادا مفسر اعظم علامہ حامد رضا خان آپ کے پردادا سنیت کے پیشوا حضرت علامہ احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ ہیں آپ کی ماں اعلحضرت کے بیٹے مصطفی رضا خان المعروف مفتی اعظم ہند کی بیٹی تھیں آپ کے 5 بھائی اور 3 بہنیں ہیں بڑے بھائی علامہ ریحان رضا خان منجھلے بھائی تنویر رضا خان سنجھلے آپ تاج الشریعہ ہیں اور کنجھلے بھائی علامہ قمر رضا خان چھوٹے بھائی منان رضا خان عرف منانی میاں ہیں۔ولادت و تعلیم
آپ کی پیدائش 26محرم 1362ہ بمطابق 2فروری 1943ء بروز منگل محلہ سودا گران بریلی شریف میں ہوئی۔ جب آپ کی عمر 4سال 4ماہ 4دن کی ہوئی تو آپ کے والد صاحب نے منظر اسلام میں رسم بسم اللہ کرایا اور 1963تک منظر اسلام میں عالم فاضل مفتی کے کورس کو مکمل کئے مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے 1964میں جامع ازہر مصر گئے اور وہاں 3سال تعلیم حاصل فرمائی اور 1966میں مصر سے فارغ ہوگئے 1966میں جامع ازہر کا سب سے اعلیٰ اور ٹاپر تاج الشریعہ بنے اس خوشی میں مصر کے صدر کرنل جمال ابو ناصر نے فخر ازہر ایوارڈ سے آپ کو نوازا ۔ 1968 میں آپ نے علامہ حسنین رضا خان کی بیٹی سے نکاح فرمایا آپ سے 1 لڑکا اور 5لڑکیاں ہوئیں آپ نے پوری زندگی دین وسنیت کی اشاعت میں صرف کردی لگ بھگ 50 سے زائد ملکوں کا دورہ کیا اور دین کا کام کرتے رہے یہاں تک کہ ملک ہند کے معزز علماء نے قاضی القضاۃ فی الھند آپ ہی کو تسلیم کیا 75 سال 5ماہ 18 دن کی عمر گزار کر 20 جولائی 2018دن جمعہ مغرب کی اذان سنتے سنتے اس دار فانی سے کوچ کر گئے 22 جولائی 2018 دن اتوار 11بجے دن اسلامیہ انٹر کالج میں آپ کی نماز جنازہ ادا کی گئی آپ کی نماز جنازہ آپ کے بیٹے علامہ عسجد رضا خاں صاحب نے پڑھائی اور ازہری گیسٹ ہاؤس میں سپرد خاک کئے گئے پوری دنیا نے اپنی زبان حال سے یہی کہا اس سے بڑھ کر کیا ہوگا حادثہ بریلی میں چاند اعلحضرت کا چھپ گیا بریلی میں صرف چند گھنٹوں میں کیسے اگءے عاشق 3کروڑ کامجمع ہے دیکھیے بریلی میں ازقلم : جمشید جوہر نعمانی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9