صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2775 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

حضور سرور کائنات صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں کا نکاح

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 10,921

سوال (Question):

حضور سرور کائنات صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں کا نکاح

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

Huzoor Ki Sahabzadiya Kitni Thin Aur Unka Nikah Kis Se Hua

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ مسئلہ؛ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ حضور ﷺ کی صاحب زادیاں تھیں اور ان کا نکاح کن سے ہوا برائے کرم جواب عطا فرمائیں؟ سائل؛ نام و پتہ نہیں لکھا وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک العزیز الوھاب

حضور سرور کائنات صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم کی چار صاحبزادیاں تھیں۔ (١) حضرت زینب رضی اللّٰہ عنہا (٢) حضرت رقیہ رضی اللّٰہ عنہا (٣) حضرت ام کلثوم رضی اللّٰہ عنہا (٤) حضرت فاطمہ رضی اللّٰہ عنہا۔ (١) حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنھا یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں میں سب سے بڑی تھیں، ان کا نکاح ان کے خالہ زاد بھائی ابو العاص بن ربیع سے ہوئی تھی۔ابو العاص حضرت بی بی خدیجہ رضی اللّٰہ عنہا کی بہن حضرت ہالہ رضی اللّٰہ عنہا کے بیٹے تھے۔ (٢) حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا ان کا نکاح دو سے ہوا تھا (١) پہلے ان کا نکاح ابو لہب کے بیٹے “عتبہ” سے ہوا تھا لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی کہ عتبہ نے اپنے باپ کے کہنے پر طلاق دے دی۔(٢) اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح حضرت عثمان بن عفان رضی اللّٰہ عنہ سے کر دیا۔ (٣) حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح بھی دو کے ساتھ ہوا تھا۔پہلا نکاح ابولہب کے بیٹے عتیبہ کے ساتھ لیکن ابولہب کے مجبور کر دینے سے بد نصیب عتیبہ نے ان کو رخصتی سے پہلے ہی طلاق دے دی۔ حضرت بی بی رقیہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بی بی ام کلثوم رضی اللّٰہ عنہا کا نکاح حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ کر دیا۔ (٤) حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے چھوٹی اور سب سے پیاری بیٹی ہیں (ان کا نام فاطمہ اور لقب زہرا اور بتول ہے) ان کا نکاح حضرت علی شیر خدا رضی اللّٰہ تعالیٰ تعالیٰ عنہ کے ساتھ ہوا۔ مزید تفصیلات کے لیے سیرت مصطفٰی صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا مطالعہ فرمائیں (سیرت مصطفی صفحہ 696/691) واللہ تعالی اعلم بالصواب کتبہ:محمد اشفاق عالم امجدی علیمی حفظہ اللّٰہ تعالٰی (بچباری آبادپور کٹیہار بہار) 7866936010

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh