Fatwa #100
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کالی کملی والا کہنا کیسا ہے محمد محفوظ عالم رضوی علیمی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,751
سوال (Question):
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کالی کملی والا کہنا کیسا ہے محمد محفوظ عالم رضوی علیمی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ حضو صلی اللہ علیہ وسلم کو کالی کملی والا کہنا کیسا ہے ۔ المستفتی :محمد شفیق خان نظامیحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کالی کملی والا کہنا کیسا ہے محمد محفوظ عالم رضوی علیمی
باسمہ تعالی وتقدس الجواب بعون الملک الوہاب کملی یہ کلمات تصغیر میں سے ہے فیروز اللغات میں ہے :”کملی -کمل کی تصغیر ۔ چھوٹا کمل اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں کلمات تصغیر کا استعمال سوء ادب اور ناجائز ہے ۔ ایسے کلمات کا استعمال بارگاہ رسالت مآب میں شرعا ممنوع اور نا جائز ہے چنانچہ حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی قدس سرہ ارشاد فرماتے ہیں :”جو شی حضور علیہ السلام کی طرف منسوب ہو وہ معظم ہو جاتی ہے ,نہ کہ کمل سے کملیا کر دیا جائے ایسے الفاظ سے بھی بچنا چاہیے ” (فتاوی امجدیہ جلد دوم صفحہ 240 ) حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ ان کلمات کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں :”(ایسے کلمات میں ) توہین کا ایہام ہے بلکہ صیغہ اہانت میں ظاہر ہے لہذا اس کا اطلاق نا جائز و حرام ہے اور متکلم پر توبہ لازم ہے ” (فتاوی تاج الشریعہ جلد اول صفحہ 308) ایک اور مقام پر یوں رقم طراز ہیں :”کملی تصغیر کا لفظ ہے اور سرکار ابد قرار علیہ الصلاۃ والسلام سے منسوب کسی چیز کی تصغیر اگرچہ ازراہ محبت ہو ,بوجہ ایہام و سوء ادب جائز نہیں ہے ” (فتاوی تاج الشریعہ جلد اول صفحہ 356) واللہ تعالی اعلم بالصواب ✍🏽 کتبہ :محمد محفوظ عالم رضوی علیمی (کولکاتا)عید کی نماز گھر پر قائم کر سکتے ہیں یا نہیں از محمد محفوظ عالم رضوی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9