Fatwa #1503
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
حلالہ میں شوہر ثانی کے طلاق نہ دینے کا اندیشہ ہو تو؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,952
سوال (Question):
حلالہ میں شوہر ثانی کے طلاق نہ دینے کا اندیشہ ہو تو؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
حلالہ میں شوہر ثانی کے طلاق نہ دینے کا اندیشہ ہو تو؟
مسئلہ:- از: احسان اللہ، جوہی کالونی ، کانپور زید نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی جس کے کچھ بچے ہیں۔ بعد عدت مرد و عورت دونوں چاہتے ہیں کہ حلال ہوجائے لیکن عورت کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ میں جس سے نکاح کروں تو کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ طلاق نہ دے تو میرے بچے چھوٹ جائیں گے تو اس صورت میں کون سا طریقہ اختیار کیا جائے کہ حلالہ ہو جائے اور عورت کو بچے کے چھوٹنے کا اندیشہ نہ رہے۔ بینوا توجروا ۔ الجوابــــــــــــــــــــــــــ ایک آسان صورت یہ ہے کہ کی عورت جس مرد سے حلالہ کے لئے نکاح کرے تو اس شرط پر نکاح کرے کہ مجھے اختیار ہے جب چاہوں اپنے آپ کو طلاق دی لوں یعنی نکاح خواں شوہر ثانی سے کہے کہ میں نے بحیثیت وکیل فلانہ بنت فلاں کو تمہارے نکاح میں بعوض اتنے مہر کے اس شرط پر دیا کہ وہ جب چاہے گی اپنے آپ کو طلاق بائن دے لے گی اگر وہ اس شرط کو قبول کر لے تو نکاح ہو جائے گا۔ اب عورت کو اختیار حاصل رہے گا وہ جب چاہے اپنے اپنے کو طلاق لے لے گی۔ ایسا ہی بہار شریعت حصہ ہفتم صفحہ 10 میں ہے۔ اور فتاویٰ عالمگیری مع خانیہ جلد اول صفحہ 273 پر ہے :” إن ابتدأت المرأة فقالت زوجت نفسي منك علي ان يكون الأمر بيدي أطلق نفسي كما شئت فقال الزوج قبلت جاز النكاح ويكون الأمر بيدها. اه ملخصا. مگر ہر عورت کو اس طرح شرط لگا کر نکاح کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی کہ عورتیں عموما کم عقل ہوا کرتی ہیں وہ جب چاہیں گے ذرا ذرا سی بات پر طلاق دے لیں گے جس کے سبب بہت سی خرابیاں پیدا ہوں گی اسی بنیاد پر شریعت مطہرہ نے طلاق دینے کا اختیار صرف مردوں کو دیا ہے خدا تعالیٰ کا ارشاد ہے :” بيده عقدة النكاح.” یعنی نکاح کی گرہ مرد کے ہاتھ میں ہے۔ (پ۲ سورہ بقرہ، آیت ٢٣٧) والله تعالى اعلم بالصواب. الجواب الصحيح:- جلال الدين احمد الامجدي كتبه:- محمد اويس القادري امجــــــــــــــدي
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9