Fatwa #1634
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
حلالہ کیا ہے اور حلالہ کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,223
سوال (Question):
حلالہ کیا ہے اور حلالہ کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
حلالہ کیا ہے اور حلالہ کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟
کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کےبارےمیں کہ اگرکوئ شرعی طور پر حلالہ کی صورت میں شوہرِ ثانی بیوی سے ہمبستری نہ کرے اورطلاق دے کرفارغ کردے تو بعد طلاق عورت پہلے شوہر کے لیے حلال ہوگی؟۔ مطلب اس سے نکاح کرناجائزہوگا یانہیں ۔ نیز اس صورت میں دوبارہ پھر عدت گزارنہ لازم ہوگا؟ سائل: محمد احسن کراچی الجـــــوابــــــــــــ” بعون الملک الوھّاب بسم اللہ الرحمن الرحیم قال اللہ تبارک و تعالی : فان طلقھا فلا تحل له من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ« سورة البقرہ آیت230 ترجمہ : اگر کوئ بیوی کو طلاق دے تو وہ اس کے لیے حلال نہیں ہو گی ۔ جب تک کوئ دوسرا اس سے نکاح نہ کرے: مذکورہ آیت کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے : کہ تین طلاقوں کے بعد عورت شوہر پر حرمتِ غلیظہ کے ساتھ حرام ہوجاتی ہے، اب نہ اس سے رجوع ہوسکتا ہے اورنہ دوبارہ نکاح جب تک یہ نہ ہو کہ عورت عدت گزار کر کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے اور وہ دوسرا شوہر صحبت کے بعد طلاق دے یا وہ فوت ہوجائے اورعورت پھر اس دوسرے شوہر کی عدت گزارے۔ (فتاویٰ عالمگیری مع خانیہ جلد1صفحہ473پرہے) ان کان الطلاق ثلاثا لم تحل له حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا و یدخل بھا ثم یطلقھا او یموت عنھا” کذافی الھدایہ : ترجمہ اگر تین طلاقیں دی گئی ہوں تو اس کے لیے حلال نہیں ہو گی جب تک کہ کوئ دوسرا شوہر اس سے نکاح صحیح کے ساتھ صحبت نہ کرے اور دخول نہ کرے پھر وہ اس کو طلاق دے یا مر جاۓ”” (فتاویٰ بریلی شریف صفحہ157پرہے) حلالہ کاطریقہ یہ ہےکہ عورت کسی سےنکاح صحیح کرے، اوروہ کم از کم ایک بار وطی کرے پھروہ شوہرطلاق دیدے، یامرجائے، بعد عدت شوہر اوّل عورت کی رضامندی سے نکاح کرسکتاہے”” (شہزادۂ اعلیٰ حضرت حضور مفتئ اعظم ہند تحریر فرماتے ہیں ، کہ حلالہ محض نکاح کانام نہیں، حلالہ اس وقت تک نہ ہوگا جب تک دوسرا شوہر اس سے وطی نہ کرے”” (فتاویٰ مصطفویہ صفحہ364) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ :ابورضاقاری محمد عمران عطاری مدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9