Fatwa #1981
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
حیض ختم ہوتے ہی بیوی سے مباشرت کرنا
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,174
سوال (Question):
حیض ختم ہوتے ہی بیوی سے مباشرت کرنا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
حیض ختم ہوتے ہی بیوی سے مباشرت کرنا
سوال :اگر عورت کو عادت کے دن پورے ہونے سے پہلے ہی حیض ختم ہوجائے تو کیا اس سے ہمبستری کرنا جائز ہے؟ الجوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب مذکورہ صورت میں اگر تو حیض پورے دس دن پر ختم ہوا تھا تو حیض ختم ہوتے ہی صحبت کرنا جائز ہے اگرچہ ابھی غسل نہ کیا ہو، لیکن مستحب یہی ہوگا کہ غسل کر نے کے بعد ہی صحبت کی جائے، اور اگر عادت کے دن پورے ہونے سے پہلے ہی حیض ختم ہوا تو عورت غسل کرکے نماز شروع کردے، لیکن اس سے صحبت کرنا اس وقت تک جائز نہیں ہوگا جب تک عادت کے دن پورے نہ ہوجائیں- سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں، کہ جو حیض اپنی پوری مدت(یعنی: دس دن کامل سے کم میں ختم ہوجائے اس میں دو صورتیں ہیں یا تو عورت کی عادت سے بھی کم میں ختم ہوا یعنی اس سے پہلے مہینے میں جتنے دنوں آیا تھا اتنے دن بھی ابھی نہ گزرے اور خون بند ہوگیا جب تو اس سے صحبت ابھی جائز نہیں، اگرچہ نہالے اور اگر عادت سے کم نہیں مثلاً پہلے مہینے سات دن آیا تھا اب بھی سات یا آٹھ روز آکر ختم ہوا یا یہ پہلا ہی حیض ہے جو اس عورت کو آیا اور دس دن سے کم میں ختم ہوا تو اس سے صحبت جائز ہونے کے لئے دو باتوں سے ایک بات ضرور ہے یا تو عورت نہالے اور اگر بوجہ مرض یا پانی نہ ہونے کے تیمم کرنا ہو تو تیمم کرکے نماز بھی پڑھ لے، خالی تیمم کافی نہیں یا طہارت نہ کرے تو اتنا ہو کہ اس پر کوئی نمازِ فرض، فرض ہوجائے(یعنی: نمازِ پنجگانہ سے کسی نماز کا وقت گزرجائے جس میں کم سے کم اس نے اتنا وقت پایا ہو جس میں نہاکر سر سے پاؤں تک ایک چادر اوڑھ کر تکبیر تحریمہ کہہ سکتی تھی، اس صورت میں بے طہارت بھی اس سے صحبت جائز ہوجائے گی، ورنہ نہیں ۔ (فتاویٰ رضویہ جلد4، صفحہ 352- رضا فاؤنڈیشن لاہور)
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9