Fatwa #2760
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
داڑھی منڈانے والے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Verified Hanafi Fiqh
تاریخ: September 18, 2025
0
8,641
سوال (Question):
داڑھی منڈانے والے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
داڑھی منڈانے والے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
امام کی غیر موجودگی میں اس کا طالب علم نماز پڑھاتا ہے جو داڑھی نہیں رکھتا ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور کیا جمعہ کی نماز اس کے پیچھے ہو سکتی ہے؟امام اس طالب علم کواس بارے میں کچھ نہیں کہتا تو اس کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہیے؟ عہدہ امامت سے برطرف کر دینا چاہیے یا نہیں ؟ الجواب: داڑھی منڈانا سخت ناجائز اور حرام ہے ۔در مختارمع شامی جلدششم صفحہ 607 میں ہے یحرم علی الرجل قطع لحیتہ لہذا طالب علم مذکور اگر داڑھی منڈاتا ہے یا کتروا کر ایک مشت سے کم رکھتا ہےتو اسے امام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب العیادہ ہے، اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں:داڑھی منڈانے والا فاسق معلن ہے اسے امام بنانا گناہ اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب۔ پاور رضویہ جلد سوم صفحہ ۲۷۳ ۔ اور جمعہ میں اگر پابند شرع کوئی دوسرا امامدوسری مسجد میں بھی لائق امامت نہ ملے تو بدرجہ مجبوری اس طالب علم کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھی جا سکتی ہے فتاوی رضویہ جلد سوم صفحہ 273 میں ہے جب فاسق معلن کے علاوہ جمعہ میں دوسرا امام نہ مل سکے تو اس کے پیچھے جمعہ پڑھیں کہ وہ فرض ہے اور فرض اہم۔ مختصرا ۔ اور امام مذکور جو اپنے اس طالب علم کو امامت کرنے سے باز نہیں رکھتا تو وہ سخت بے باک اور گنہگار ہے،حدیث شریف میں ہے جو کسی برائی کو دیکھے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے ہاتھ سے روک دے اور اگر اس کے استطاعت نہ ہو تو زبان سے روک دے ، اس کی استطاعت نہ ہو تو اپنے دل میں برا جانے اور یہ سب سے کمزور ایمان ہے۔ اس پر لازم ہے کہ فورا طالب علم مذکور کو امامت سے روک دے ۔اگر وہ ایسا نہ کرے تو ایسے شخص کو عہدہ امامت سے ضرور برطرف کر دیں۔واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ اشتیاق احمد رضوی مصباحی (فتاوی فقیہ ملت )
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh