Fatwa #1280
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
دعا کے دوران انگلیوں کو توڑنا اور مساج کرنا کیسا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
13,617
سوال (Question):
دعا کے دوران انگلیوں کو توڑنا اور مساج کرنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
دعا کے دوران انگلیوں کو توڑنا اور مساج کرنا کیسا ہے؟
سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دعا کے دوران انگلیوں کو توڑنا اور مساج کرنا کیسا ہے؟ بینوا توجروا. المستفتی: سید عبد الرحیم کرناٹکا۔ بسم ﷲ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب دعاء کے دوران انگلیوں کو چٹخانا اور مساج کرنا اگر کسی حاجت مثلا انگلیوں کو آرام پہنچانے وغیرہ کے لئے ہو تو کوئی حرج نہیں اور اگر بلا حاجت بطورِ عبث ہو تو مکروہ تنزیہی ہے. رد المحتارمیں ہے”ولایکرہ خارجھا لحاجۃ، المراد بخارجھا ما لیس من توابعھا، وأراد بالحاجۃ نحو اراحۃ الأصابع فلو لدون حاجۃ بل علی سبیل العبث کرہ تنزیھا والکراھۃ فی الفرقعۃ خارجھا منصوص علیھا” اھ ملخصاً(ج ٢ص٢٩٣-٢٩٤،کتاب الصلاۃ،باب مایفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا،مطلب:اذا تردد الحکم بین سنۃ وبدعۃ) یعنی خارج نماز حاجت کے سبب (انگلی چٹخانا) مکروہ نہیں اور خارج نماز سے مراد یہ ہے کہ توابع نماز سے نہ ہو اور حاجت سے مراد جیسے انگلیوں کو آرام پہنچانا اور اگر بغیر حاجت بطور عبث ہو تو مکروہ تنزیہی ہے اورخارج نماز انگلی چٹخانے کی کراہت پر نص وارد ہے. بحرالرائق میں ہے”خلاف الفرقعۃ خارج الصلاۃ لغیر الحاجۃ ولو لاراحۃ المفاصل فانھا تنزیھۃ علی القول بالکراھۃ کما فی المجتبی انہ کرھھا کثیر من الناس لانھا من الشیطان بالحديث” اھ وفی منحۃ الخالق”المتبادرانہ تعمیم الحاجۃ واصرح مما ھنا مافی شرح المقدسی حیث قال الا لغرض کاراحۃ المفاصل ویقرب منہ مایاتی قریباً عن الحلبی”اھ (ج٢ص ٣٦،کتاب الصلاۃ،باب مایفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا) وﷲ تعالیٰ اعلم بالصواب. کتبــــــــــہ:محمد ارشد حسین الفیضی ٢٥جمادی الثانی ١٤٤٣ھ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9