Fatwa #2746
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
دوسرا نکاح کرنے کے لیے پہلی بیوی کی اجازت لینا ضروری ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,582
سوال (Question):
دوسرا نکاح کرنے کے لیے پہلی بیوی کی اجازت لینا ضروری ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
ایک سوال یہ ہے حضور کہ دوسرا نکاح کرنے کے لیے پہلی بیوی کی اجازت لینا ضروری ہے؟
الجواب : ضروری بہ معنی فرض یا واجب نہیں ہے ، گھر کو خوشگوار ماحول میں چلانے کے لیے، اچھی طرح سے خوشی کے ساتھ چلانے کے لیے پہلی بیوی کی اجازت ضرور چاہیے، اس سے پرمیشن نہیں لیں گے تو روزانہ گھر میں جھگڑا رہے گا اور گھر جہنم کا نمونہ بن جائے گا اور اس سے پرمیشن لے کے شادی کریں گے تو وہ بھی خوش رہے گی یہ بھی خوش رہے گی اور گھر جنت کا نمونہ بن جائے گا ۔ اب آپ کی مرضی گھر کو جنت کا نمونہ بنائیے یا جہنم کا ۔ پہلی بیوی سے پرمیشن ضرور لے لینا چاہیے اور اس کو سمجھا دینا چاہیے دیکھو ہم تمہارے سارے حقوق ادا کریں گے ہم تمہارے ساتھ کوئی ترجیحی سلوک نہیں کریں گے، تمہاری دل جوئی کریں گے ،تم کو خوش رکھیں گے ۔میں تمہاراشوہر ہوں تم بھی ہم کو خوش رکھنے کی تدبیر سوچو تو وہ بھی انسان ہے جب شوہر کی طرف سے پیار پاتی ہے تو اس کو اور زیادہ پیار پیش کرتی ہے ۔ کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔ ( ماخوذ از بزم سوالات )
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9