صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #2734 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

دوسروں کی طرف سے عمرہ کرنا اور ثواب پہنچانا از مفتی نظام الدین رضوی صاحب

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 5,248

سوال (Question):

دوسروں کی طرف سے عمرہ کرنا اور ثواب پہنچانا از مفتی نظام الدین رضوی صاحب

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

دوسروں کی طرف سے عمرہ کرنا اور ثواب پہنچانا

عمرے کے تعلق سے کسی نے ایک سوال کیا ہے پہلے تو ان کو کنفیوژن یہ ہے کہ اگر عمرہ کرنا ہو تو صرف مرحوم کی طرف سے کر سکتے ہیں؟ اپنا تو کر ہی رہی ہیں لیکن کسی اور کی طرف سے کرنا ہو تو مرحوم کی طرف سے ہی کر سکتی ہیں؟کیا زندوں کی طرف سے نہیں کر سکتے اور زندوں کی طرف سے صرف طواف کر سکتے ہیں؟ ایسا ان کو کسی نے بتایا ہےتو اس کی حقیقت کیا ہے؟ الجواب : طواف ایک عبادت ہے اور طواف ہویا عمرہ ہویا حج بدل۔ اصل میں حج بدل کے لیے حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اجازت دی ہے اور عمرہ کے لیے کوئی صراحت نہیں ملتی ، لیکن اگر کوئی عمرہ کسی کی طرف سے کرے چاہے مرحوم کی طرف سے چاہے زندہ کی طرف سے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہےکہ عمرہ تو خود کر رہا ہے اور اس کا ثواب اس دوسرے شخص کو پہنچانا چاہتا ہے اور ثواب زندوں کو بھی پہنچایا جا سکتا ہے اور مرحومین کو بھی پہنچایا جا سکتا ہے۔ مرحومین کو تو پہنچانا سب جانتے ہیں زندوں کو بھی ثواب عطا کیا جا سکتا ہے ۔ ہم اللہ کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ ہماری نیکیوں کا جو ثواب ہے یا اللہ ساری امت مسلمہ کو پہنچا دے ، زندوں کو بھی پہنچا دے مردوں کو بھی پہنچا دے تو ثواب دینا اور پہنچانا یہ اللہ تبارک و تعالی کے ذمہ کرم پر ہے اللہ کرم کرتا ہے اور ان کے نامہ اعمال میں نیکوں کا ذخیرہ لکھ جاتا ہے ۔ تو عمرہ دوسرے کی طرف سے کرنے کا مطلب یہ ہے کہ عمرہ تو آپ کریں گے اور اس کا ثواب اس آدمی کو ملے گا جس کی طرف سے آپ عمرہ کر رہے ہیں۔ تو اس طرح زندےکی طرف سے بھی عمرہ کر سکتے ہیں اور مردوں کی طرف سے بھی اور اس طور پہ جائز ہے کوئی بات نہیں ۔ کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh