Fatwa #1405
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
دو تین مرتبہ کہا میں نے چھوڑ دیا تو طلاق ہوئی یا نہیں ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
7,928
سوال (Question):
دو تین مرتبہ کہا میں نے چھوڑ دیا تو طلاق ہوئی یا نہیں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
دو تین مرتبہ کہا میں نے چھوڑ دیا تو طلاق ہوئی یا نہیں ؟| کہا قرآن کی قسم میں طلاق دیتا ہوں تو ؟ |غصہ میں طلاق دی تو کیا حکم ہے ؟
مسئلہ:- از: علی رضا ، اندولی ،اماری بازار، بستی ۔ کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و ملت اس مسئلہ میں کہ بہو نے کچھ بدتمیزی کی اس پر خسر نے کہا کہ میں مجبور ہوں ورنہ میں تم کو طلاق دلوا دیتا۔ تو اس گفتگو پر لڑکا جو اپنی بیوی سے ناراض نہیں تھا غصہ میں آکر کہا کہ ایک شادی آپ نے چھڑوا دیا تھا تو اس کو میں چھوڑ دیتا ہوں ۔ میں نے چھوڑ دیا۔ میں طلاق دیتا ہوں۔ دو تین مرتبہ کہا۔ پھر کہاں قرآن کی قسم میں طلاق دیتا ہوں۔اب وہ لڑکا اپنی اسی بیوی کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا الجوابــــــــــــــــــــــ صورت مسؤلہ میں تین طلاقیں پڑ گئی اور بیوی نکاح سے نکل گئی ۔ اب بغیر حلالہ عورت کا نکاح لڑکا مذکور سے نہیں ہوسکتا ۔ خدا تعالی کا فرمان ہے:” فان طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره” (پ۲ ع۱۳) حلالہ کی صورت یہ ہے کہ عورت عدت گزارنے کے بعد دوسرے سے نکاح صحیح کرے وہ اس کے ساتھ کم سے کم ایک بار ہمبستری کرے پھر وہ طلاق دے دے یا مر جائے تو دوبارہ عدت گزارنے کے بعد وہ لڑکا مذکور کے نکاح میں آسکتی ہے ۔ فتاویٰ عالمگیری مع خانیہ جلد اول صفحہ ٤٧٣ میں ہے :” إن كان الطلاق ثلاثا لم تحل له حتي تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها او يموت عنها كذا في الهداية . ملخصا.” اگر دوسرے شوہر سے ہمبستری کے بغیر طلاق دے دی یا مر گیا تو حلالہ صحیح نہ ہوگا ۔ کما فی حدیث العسیلۃ۔ البتہ اگر لڑکا اللہ کی قسم کھا کر بیان دے کہ اس وقت میرا غصہ اس حد کو پہنچ گیا تھا کہ میری عقل بالکل ختم ہوگئی تھی اور مجھے معلوم نہ تھا کہ میں کیا کہتا ہوں اور میرے منہ سے کیا نکلتا ہے تو اس کی بات مان لی جائے گی اور طلاق کا حکم نہ دیں گے اگر وہ جھوٹی قسم کھائے گا تو وبال اس پر ہوگا۔ ایسا ہی فتاویٰ رضویہ جلد پنجم صفحہ ٦٣٠ پر ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ الجواب الصحیح : جلال الدین أحمد الامجدی | کتبہ : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9