Fatwa #1340
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
دھوپ کے گرم پانی سے وضو اور غسل کرنا کیسا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,137
سوال (Question):
دھوپ کے گرم پانی سے وضو اور غسل کرنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
دھوپ کے گرم پانی سے وضو اور غسل کرنا کیسا ہے؟
الجوابـــــــــــــــــــــ جو پانی دھوپ سے گرم ہو جائے اس سے وضو اور غسل کرنا منع ہے اس لئے کہ اس سے برص یعنی سفید داغ ہونے کا اندیشہ ہے. حدیث شریف میں ہے ” عن عائشۃ رضی اللہ عنھا قالت اسخنت ماء فی الشمس فقال النبی صلی اللہ علیہ وسلم لا تفعلی حمیراء فانہ یورث البرص ” یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دھوپ سے پانی گرم کیا تو آپ نے فرمایا اے حمیراء آئندہ ایسا نہ کرنا کہ اس سے برص پیدا ہوتا ہے. اور دوسری حدیث میں ہے ” قال عمر رضی اللہ عنہ لاتغسلوا بالماء الشمس فانہ یورث البرص ” یعنی حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ دھوپ سے گرم شدہ پانی سے غسل نہ کرو کہ اس سے برص پیدا ہوتا ہے (بیہقی شریف جلد اول صفحہ نمبر 10) اور اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ دھوپ کے گرم پانی سے مطلقاً وضو صحیح ہے مگر گرم ملک گرم موسم میں جو پانی سونے چاندی کے سوا کسی اور دھات کے برتن میں دھوپ سے گرم ہو جائے وہ جب تک ٹھنڈا نہ ہو لے بدن کو کسی طرح پہنچانا نہ چاہئے وضو سے نہ غسل سے نہ پینے سے معاذاللہ احتمال برص ہے. فتاوی رضویہ جلد 26 صفحہ 412 اور ایسا ہی بہار شریعت حصہ دوم صفحہ 49 پر بھی ہے. واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی محمد ہارون رشید قادری کولمبوی گجراتی الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9