Fatwa #1946
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
دیوالی کی مٹھائی لینا اور اس کا کھانا کیسا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,775
سوال (Question):
دیوالی کی مٹھائی لینا اور اس کا کھانا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
دیوالی کی مٹھائی لینا اور اس کا کھانا کیسا ہے ؟
Diwali Ki Mithai Lena Aur Uska Khana Kaisa Hai
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی غیر مسلم دیوالی میں کسی مسلمان کو مٹھائی دے تو کیا اس کا کھانا جائز ہے؟ سائل: محمد عرفان امبیڈکر نگر الجواب بعون الملک الوھاب ديوالي كي مٹھائی لینا ممنوع کہ یہ ایک طرح سے ان کے تہوار میں شرکت ہے لیکن کھانا جائز کہ یہاں کفار کا مال سوائے غدر ان کی رضا سے جس طرح حاصل ہومباح ہے “الہدایۃ کتاب البیوع باب الربا میں ہے: “ان مالھم مباح فی دارھم فبای طریق اخذہ المسلم اخذ مالا مباحا اذا لم یکن فیہ غدر”اھ اعلی حضرت رضي الله تعالي عنه تحرير فرماتے ہیں: “سوائے غدرو بدعہدی کے کہ مطلقا ہرکافر سے بھی حرام ہے باقی اس کی رضا سے اس کا مال جس طرح ملے جس عقد کے نام سے ہومسلمان کےلئے حلال ہے”اھ (فتاوی رضویہ مترجم ج ١٧ ص: ٣٤۸-٣٤۹) فتاویٰ شارح بخاری جلد دوم کتاب العقائد صفحہ ۵۹۸ پر ایسے ہی ایک سوال کے جواب میں ہے: “یہ مٹھائی پاک ہے اس لئےاس کا کھانا جائز لیکن خاص ان کے تیوہار کے موقع پر لینا ممنوع ہے کہ یہ ایک طرح سے ان کے تیوہار میں شرکت ہے ۔ دوسرے دنوں میں لینے میں کوئی حرج نہیں.”اھ کتبہ:الفقیر الی ربه القدیر غلام مصطفی اسمٰعیلی میرانی خادم:جامعہ فیضان اشرف رٸیس العلوم شرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا ٢٧ ربیع النور شریف ١٤٤٢ھدیوالی میں جو بونس دیا جاتا ہے اس کو لینا کیسا ہے؟
ہولی اور دیوالی پر مبارک باد پیش کرنا کیسا ہے؟
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9