Fatwa #884
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
دیوبندی امام کے پیچھے نماز پڑھنا،ان کے عالم سے نکاح پڑھوانا کیسا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,759
سوال (Question):
دیوبندی امام کے پیچھے نماز پڑھنا،ان کے عالم سے نکاح پڑھوانا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
دیوبندی امام کے پیچھے نماز پڑھنا،ان کے عالم سے نکاح پڑھوانا کیسا ہے ؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ دیوبندی امام کے پیچھے نماز پڑھنا، قصدا ان کے عالم سے نکاح پڑھوانا، ان کے مدرسے میں چندہ دینا یا قربانی کا گوشت دینا لینا جائز ہے یا نہیں؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــ جتنی باتیں سوال میں ہیں سب ناجائز ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دیوبندیوں کا مذہب الگ ہے اور ہمارا مذہب الگ ، ان کے پیچھے نماز پڑھنا ناجائز و گناہ ہے اور ان سے نکاح پڑھوانا ناجائز و گناہ ہے ۔ اور ان کو قربانی کا گوشت دینا ناجائز و گناہ ہے ۔ اور ان سے قربانی کا گوشت لینا اور استعمال میں لانا ناجائز و گناہ ہے ۔ کیونکہ جو قربانی وہ کرتے ہیں وہ ہمارے لیے حلال نہیں ، بلکہ وہ ہمارے لیے مردار ہے تو نہ دینا جائز ہے اور نہ لینا جائز ، ان کا مذہب الگ اپنا مذہب الگ . آپ ان سے دور ہیں ۔ حدیث پاک میں ہے قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ۔ اياكم واياهم لا يدلونكم مو لا يفتنونكم ۔ وان مرضوا فلا تعودوھم وان ماتوا فلا تشهدوهم وان لقيتموهم فلا تسلموا عليهم ولا تجالسوهم ولا تشار بوهم ولا تواكلوهم ولا تناكحو هم و لا تصلوا عليهم و لا تصلوا معهم ۔ ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ نہ تم ان کے پاس جاؤ اور نہ انہیں پاس آنے دو، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تم کو گمراہ کردیں اور تم کو فتنے میں ڈال دیں، اگر وہ بیمار پڑیں تو ان کی عیادت نہ کرو اور اگر وہ مر جائیں تو ان کے جنازے کے پاس تم حاضر نہ ہو اور اگر تم کو کہیں مل جائیں تو ان کو سلام نہ کرو اور نہ تم ان کے پاس بیٹھو اور نہ تم انہیں کھلاو پلاو اور نہ تم ان سے نکاح کرو، نہ ان کی نماز جنازہ پڑھو اور نہ ان کے ساتھ نماز پڑھو. لہذا آپ حضرات ان سے الگ تھلگ رہیں ۔ واللہ تعالی اعلم کتبــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9