Fatwa #572
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
دیوبندی وھابی تبلیغی کو مؤذن بنانا
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
8,395
سوال (Question):
دیوبندی وھابی تبلیغی کو مؤذن بنانا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
دیوبندی وھابی تبلیغی کو مؤذن بنانا جائز نہیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ سوال: مفتیان کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ کسی تبلیغی مؤذن کو سنی مساجد میں رکھنا کیسا ہے اور وہ فی الوقت مؤذن کا فعل انجام دے رہا ہے نہ اس کو سلام نہ درود آتا ہے برائے کرم جلد از جلد جواب مع حوالہ عطا فرمادیں تاکہ متولیان کو دکھا سکوں؟ سائل: محمد اویس قرنی قادری وعلیکم السلام ورحمۃاللہ و برکاتہ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ وھابی دیوبندی تبلیغی اللہ عز وجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کے سبب اسلام سے خارج کافر و مرتد ہیں تفصیل کیلئے فتاوی حسام الحرمین اور المصباح الجدید کا مطالعہ کریں ۔ تبلیغی کو مؤذن رکھنا جائز نہیں فورا اسے برطرف کرکے کسی صحیح العقیدہ سنی مسلمان غیر فاسق کو مؤذن کریں اسلئے کہ اس کی اذان اصلا اذان نہیں اور نہ ہی اہل سنت کو اس پر اکتفاء جائز اس کی اذان پر پڑھی ہوئی نمازیں بلا اذان پڑھی ہوئی نمازوں کے مثل ہیں ۔ ردالمحتار میں ہے “ﻭﺣﺎﺻﻠﻪ ﺃﻧﻪ ﻳﺼﺢ ﺃﺫاﻥ اﻟﻔﺎﺳﻖ ﻭﺇﻥ ﻟﻢ ﻳﺤﺼﻞ ﺑﻪ اﻹﻋﻼﻡ ﺃﻱ اﻻﻋﺘﻤﺎﺩ ﻋﻠﻰ ﻗﺒﻮﻝ ﻗﻮﻟﻪ ﻓﻲ ﺩﺧﻮﻝ اﻟﻮﻗﺖ ﺑﺨﻼﻑ اﻟﻜﺎﻓﺮ ﻭﻏﻴﺮ اﻟﻌﺎﻗﻞ ﻓﻼ ﻳﺼﺢ ﺃﺻﻼ” (ج٢،ص٧٦) فتاوی رضویہ میں ہے “وہابی کی اذان اذان میں شمار نہیں جواب کی حاجت نہیں اور اہلسنت کو اُس پر اکتفا کی اجازت نہیں بلکہ ضرور دوبارہ اذان کہیں درمختار میں ہے ویعاد اذان کافر وفاسق” (ج٥،ص٤٢٢) نیز اسی میں ہے”فاسق نے اذان دی ہو تو اس پر قناعت نہ کریں بلکہ دوبارہ مسلمان متقی پھر اذان دے تو جب تک یہ شخص صدق دل سے تائب نہ ہواُسے ہرگز مؤذن نہ رکھا جائے مسجد سے جُدا کر دینا ضرور ہے۔ درمختار میں ہے : جزم المصنّف بعدم صحۃ اذان مجنون ومعتوہ وصبی لایعقل قلت وکافر وفاسق لعدم قبول قولہ فی الدیانات” (ج٥، ص٣٧٧) واللہ سبحانہ و تعالی اعلم کتبـــــہ : مفتی شان محمد المصباحی القادری ٦ ستمبر ٢٠١٨
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9