Fatwa #1653
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
رضاعی بہن سے نکاح نہیں ہوسکتا از مفتی صدام حسین فیضی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
7,344
سوال (Question):
رضاعی بہن سے نکاح نہیں ہوسکتا از مفتی صدام حسین فیضی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
رضاعی بہن سے نکاح نہیں ہوسکتا
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں (١) زید خالد کاسالا ہے اور بکر زید کا داماد ہے خالد کی بیوی نے بکر کی بیٹی کو دودھ پلایا ہے تو کیا خالد کے بیٹے سے بکر کی بیٹی کا نکاح ہوسکتا ہے ؟ (٢) دودھ پلانے کی وجہ سے خالد اور بکر میں کیا رشتہ پایا جائے گا ۔ حضور والا سے گزارش ہے اس کا جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں عنایت فرمائیں عین کرم ہوگا ۔ المستفتی دین محمد افتخاری قادری موضع کھدولی پوسٹ شنکر پور ضلع سلطان پور یوپی انڈیا۔ الجواب-بعون الملک الوھاب (١)صورت مستفسرہ میں خالد کے بیٹے سے بکر کی بیٹی کا نکاح نہیں ہوسکتا جب کہ خالد کا وہ بیٹا اس کی اسی بیوی سے ہو جس نے بکر کی بیٹی کو دودھ پلایا ہے اور بکر کی جس لڑکی کو دودھ پلایا ہے خاص اسی سے نکاح کرے کہ اس صورت میں خالد کا بیٹا اور بکر کی بیٹی دونوں رضاعی بھائی بہن ہوگئے اور رضاعی بھائی بہن کا نکاح نہیں ہوسکتا۔ قرآن پاک میں ہے : “وَ اَخَوٰتُکُمۡ مِّنَ الرَّضَاعَۃِ ” الآية ( سورة النساء ٤ : ٢٣) اور تم پر تمہارے دودھ کے رشتے کی بہنیں حرام ہوئیں۔ حديث پاک میں ہے: ” إِنَّ الرَّضَاعَةَ تُحَرِّمُ مَا تُحَرِّمُ الْوِلَادَةُ “. اھ ( صحيح مسلم رقم الحدیث: ١٤٤٤, كِتَابٌ الرِّضَاعُ, بَابٌ يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ الْوِلَادَةِ. ) یعنی رضاعت سے بھی وہ رشتے حرام ہوجاتے ہیں جو نسب سے حرام ہوتے ہیں ۔ تبیین الحقائق میں ہے: ” یحرم علیہ جمیع من تقدم ذکرہ من الرضاع وھن امہ واختہ وبنات اخوتہ ” اھ ( ج ٢ ص ٤٦٣ کتاب النکاح ، دار الکتب العلمیۃ بیروت لبنان) یعنی جتنی عورتیں مذکورہوئیں سب دودھ کے رشتہ سے بھی حرام ہیں رضاعی ماں ، بہن اور رضاعی بہن کی بیٹیاں۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ (٢) صورت مذکورہ میں خالد و بکر کے درمیان اخوت اسلامی کے سوا کوئی حقیقی رشتہ نہیں معلوم ہوتا ہے ہاں خالد بکر کی بیٹی کا رضاعی والد ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9