Fatwa #1448
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
روزہ افطار کی دعا کا وقت کیا ہے؟ | کن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,645
سوال (Question):
روزہ افطار کی دعا کا وقت کیا ہے؟ | کن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
روزہ افطار کی دعا کا وقت کیا ہے؟ کن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے؟
سوال:- روزہ افطار کی دعا کا وقت کیا ہے اور کن دنوں میں روزہ رکھنا منع ہے؟ باسمه تعالى وتقدس الجواب بعون الملك الوهاب روزہ افطار کی دعا کا وقت افطار کرنے کے بعد ہے ۔ جیسا کہ فتاوی رضویہ شریف میں ہے : “مقتضائے دلیل یہ ہے کہ یہ دعا روزہ افطار کرکے پڑھے”(ج ۴ ص ۶۵۳) اور عیدین اور ایام تشریق میں روزہ رکھنا منع ہے- جیساکہ مراقی الفلاح مع حاشیة الطحطاوى میں ہے : “والثانى الذي كره تحريما صوم العيدين الفطر والنحر للاعراض عن ضيافة الله ومخالفة الأمر ومنه صوم أيام التشريق لورود النهي عن صيامها”(حاشية الطحطاوى ص ۶۴۰) اور مجمع الأنهر میں ہے ۔ “وصوم العيدين وأيام التشريق حرام لورود النهى عن الصيام في هذه الأيام”(ج ۱ ص ۳۴۳) والله تعالى أعلم کتبہ:- محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ المتخصص فی الفقہ الاسلامی بدار العلوم العلیمیہ الجواب صحيح محمد اختر حسین قادری خادم افتا ودرس دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9