Fatwa #1912
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
روزہ افطار کی دعا کس وقت پڑھنی چاہیے افطار سے پہلے یا بعد؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
11,634
سوال (Question):
روزہ افطار کی دعا کس وقت پڑھنی چاہیے افطار سے پہلے یا بعد؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
روزہ افطار کی دعا کس وقت پڑھنی چاہیے افطار سے پہلے یا بعد؟
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ افطاری کی دعا کس وقت پڑھنی چاہیے افطاری کرنے سے پہلے یا کہ افطاری کرنے کے بعد ،ہمارے یہاں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ افطاری سے پہلے پڑھنی چاہیے اور کچھ کا کہنا ہے کہ بعد میں، قرآن کریم سے اور احادیث مبارکہ سے واضح طور پر بیان فرمائیں. محمد اسلم رضا تھنہ منڈی راجوری الجواب بعون الهادى الى الحق والصواب:- روزہ افطار کی دعا افطار کے بعد پڑھنی چاہیے یہی سنت ہے- حدیث شریف میں ہے” عن معاذبن زهرة أنه بلغه: أن النبي صلي الله عليه وسلم كان اذا أفطر قال اللهم لك صمت، وعلى رزقك أفطرت”(سنن أبي داود،رقم الحديث:۲۳۵۸،کتاب الصوم، باب القول عند الافطار) حضرت علامہ علی قاری قدس سرہ السامی اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں “(کان اذا أفطر قال) أى دعا، وقال ابن الملك:أى قرأ بعد الافطار،اھ”(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح ج ۴ ص۱۳۸۷/دار الفکر بیروت،لبنان فتاوی رضویہ شریف میں ہے “مقتضائے دلیل یہ ہے کہ یہ دعا روزہ افطار کر کے پڑھے”(ج ۴ ص ۴۵۶) ان حوالوں سے ثابت ہوا کہ اس دعا کا وقت بعدِ افطار ہے۔لیکن پہلے پڑھنے والوں کو یہ مسئلہ اس طرح بتانا اور بعد میں پڑھنے کی عادت ڈالنے کی تدبیر کرنی چاہیے، جس سے وہ بعد میں یہ دعا پڑھنا جاری رکھیں، اور ایسا نہ ہو کہ پہلے اور بعد دونوں وقت پڑھنا بند کردیں۔ کیوں کہ اس دعا کا وقت اگرچہ بعد افطار ہے لیکن پہلے بھی دعا پڑھنا منع نہیں ہے۔واللہ سبحانہ وتعالی اعلم کتبہ:-محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ خادم دار العلوم نظامیہ نیروجال راجوری جموں وکشمیر-مقیم حال اجمیر معلی زادہ اللہ تعالی عزا وشرفا الجواب صحيح :محمد نظام الدین قادری خادم درس وافتا جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9