Fatwa #69
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
روزہ دار بواسیر کے علاج کے لیے اِنیما کرائے تو روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,617
سوال (Question):
روزہ دار بواسیر کے علاج کے لیے اِنیما کرائے تو روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
روزہ دار بواسیر کے علاج یا قبض توڑنے کے لیے اِنیما کرائے تو روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟
جواب: روزہ فاسد ہوگا یا نہیں اِنیما( Enema)کی صورت میں مقعد یعنی پیچھے کے مقام میں دوا ڈالی جاتی ہے، یہ حُقنہ کی ایک ترقی یافتہ شکل ہے ۔ لہٰذا روزے کی حالت میں اِنیما کرانے سے روزہ فاسد ہو جائے گا اور قضا لازم ہوگی ۔ اس کے دلائل یہ ہیں: محیط برہانی میں ہے : وإذا احتقن یفسد صومہ، وإذا استنجی، وبالغ حتی وصل الماء إلی موضع الحُقنۃ یفسد صومہ، و(یجب القضاء )من غیر کفارۃ (المحیط البرہانی ، الفصل الرابع فی ما یفسد الصوم وما لا یفسد، ج۲،ص۴۲۰) حقنہ لگایا جاے تو روزہ فاسد ہو جاتا ہے ۔ ایسے ہی جب استنجا کرنے میں اتنا مالغہ کیا جاے کی پانی حقنہ کی جگہ پہنچ جاے تو روزہ فاسد ہو جاے گا ۔ در مختار میں ہے: ولو بالغ فی الاستنجاء حتی بلغ موضع الحقنۃ فسد، وہذا قلما یکون، ولو کان فیورث داء عظیما… (احتقن أو استعط) فی أنفہ شیئا… (قضیفقط). ملتقطاً. ایسے ہی جب استنجا کرنے میں اتنا مالغہ کیا جاے کی پانی حقنہ کی جگہ پہنچ جاے تو روزہ فاسد ہو جاے گا ۔ (الدر المختار: ج3، ص369تا 382 ، کتاب الصوم ، باب ما یفسد و ما لا یفسد، دار الکتب العلمیۃ، بیروت) واللہ تعالیٰ اعلم ۔ کتبہ : محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مفتی نظام الدین رضوی مصباحی ۔ صدر شعبہ افتا جامعہ اشرفیہ مبارک ہور اعظم گڈھ ۔ آپ اپنے دوسرے سوال بھی پوچھ سکتے ہیں ۔ ٓن کے جوابات ان شا اللہ جلد سے جلد دیا جاے گا ۔۔۔ آپ کمنٹ کر سکتے ہیں ۔ یا دیے گیے نمبر پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔پیشاب کی نالی میں کیتیھٹر داخل کرنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا ؟
روزے کی حالت میں ڈائلیسِس(خون کی صفائی)کرانے سے روزہ فاسد ہوگا یا نہیں
روزے کی حالت میں دمہ کے مریض کا انہیلر استعمال کرنا
Masail world
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9