Fatwa #1712
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
روزہ رمضان کی نیت نصف نہار شرعی تک ہے | رمضان کے روزہ کی نیت کب تک کر سکتے ہیں
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,445
سوال (Question):
روزہ رمضان کی نیت نصف نہار شرعی تک ہے | رمضان کے روزہ کی نیت کب تک کر سکتے ہیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
روزہ رمضان کی نیت نصف نہار شرعی تک ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ رات ٩ بجے کے قریب چاند کی کوئی خبر نہیں آئی میں سو گیا اور صبح ٧ بجے جب بیدار ہوا تو یہ خبر ملی کہ رات کو ٢ بجے چاند کا شرعی ثبوت مل چکا ہے دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ اگر ایسی صورت میں روزہ رکھوں تو کیا روزہ ہو جائے گا؟ علماء کرام جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں سائل محمد عامر رضوی علیمی الجواب بعون الملک الوھاب روزہ ہوجائے گا،بشرطے کہ نصف نہار شرعی تک روزے کی نیت کرلیں .نصف نہار شرعی سے مراد صبح صادق اور غروب آفتاب کا درمیانی وقت ہے. درمختار مع ردالمحتار میں ہے : “(فيصح) أداء (صوم رمضان والنذر المعين والنفل بنية من الليل) فلاتصح قبل الغروب ولا عنده (إلى الضحوة الكبرى لا) بعدها” “(قوله: إلى الضحوة الكبرى) المراد بها نصف النهار الشرعي والنهار الشرعي من استطارة الضوء في أفق المشرق إلى غروب الشمس(٢/ ٣٧٧) بہار شریعت میں ہے : ”ادائے روزۂ رمضان اورنذرِ معین اور نفل کے روزوں کے لئے نیت کا وقت غروبِ آفتاب سے ضحوۂ کبریٰ تک ہے،اس وقت میں جب نیت کرلے، یہ روزے ہوجائیں گے۔ دن میں نیت کرے،تو ضرور ہے کہ یہ نیت کرے کہ میں صبح صادق سے روزہ دار ہوں اور اگر یہ نیت ہے کہ اب سے روزہ دار ہوں،صبح سے نہیں،تو روزہ نہ ہوا۔دن میں وہ نیت کام کی ہے کہ صبح صادق سے نیت کرتے وقت تک روزہ کے خلاف کوئی امر نہ پایا گیا ہو۔“ (بہارِ شریعت،ج1، ص 967 تا 969 ،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ،کراچی) واللہ اعلم بالصواب کتبہ : کمال احمد علیمی نظامی دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی ٧ رمضان المبارک ١٤٤٣/ ٩اپریل ٢٠٢٢ الجواب صحیح محمد نظام الدین قادری مصباحی خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9