Fatwa #1942
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
زمین باپ کو دیدی اس نے دوسرے کو دی تو لینے والے کے پیچھے نماز؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,299
سوال (Question):
زمین باپ کو دیدی اس نے دوسرے کو دی تو لینے والے کے پیچھے نماز؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
زمین باپ کو دیدی اس نے دوسرے کو دی تو لینے والے کے پیچھے نماز؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حامد اور محمود دونوں بھائی ہیں حامد نے زمین خریدی اور اپنے والد اکرام کے نام پر رجسٹری کروا دیا کچھ دن گزرنے کے بعد اکرام صاحب نے محمود کے دونوں لڑکوں کے نام پر کردیا بغیر حامد کو بتائے اس پر حامد اپنے والد سے کافی ناراض ہے محمود کا لڑکا عالم دین ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ جواب عنایت فرمائیں۔ سائل:عبد الرؤف امین پورہ جھوریہ ضلع بلرام پور یوپی انڈیا۔ الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں اگر حامد نے اپنے والد اکرام کو ہبہ کرکے قبضہ کرادیا ہو پھر انہوں نے محمود کے بیٹوں کے نام کردیا ہو تو اس میں کچھ حرج نہیں کہ بعد ہبہ قبضہ کرادیا تو اکرام صاحب اس زمین کے مالک ہوگئے اب وہ جس کو چاہیں دیں حامد کا اس میں کچھ دخل نہیں اور جب اکرام صاحب کا دینا اور محمود کے لڑکوں کا لینا شرعاً جائز ٹھہرا تو بدیں سبب محمود کے عالم بیٹے کی امامت میں بھی کچھ حرج نہیں۔ در مختار میں ہے : ’’ و تتم الھبۃ بالقبض الکامل ‘‘ اھ (کتاب الھبۃ ، ص٥٦١، مطبوعہ دار الكتب العلميه بيروت لبنان) یعنی:پورے طورپر قبضہ کرنے سے ہبہ مکمل ہوجاتا ہے۔ صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں: ” ہبہ تمام ہونے کے لئے قبضہ کی بھی ضرورت ہے بغیر اس کے ہبہ تمام نہیں ہوتا” اھ (بہار شریعت، ج٣، ح١٤، ص٧١، ہبہ کابیان، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی) واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ صدر میرانی دار الافتاء وشیخ الحدیث جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9