Fatwa #1558
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
زکوۃ، صدقہ فطر اور چرم قربانی اپنی لڑکی یا تکیہ دار کو دینا کیسا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,001
سوال (Question):
زکوۃ، صدقہ فطر اور چرم قربانی اپنی لڑکی یا تکیہ دار کو دینا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
زکوۃ، صدقہ فطر اور چرم قربانی اپنی لڑکی یا تکیہ دار کو دینا کیسا ہے ؟
الجوابــــــــــــــــــ اپنی لڑکی کو زکوۃ، صدقہ فطر اور دیگر صدقات واجبہ نہیں دے سکتا اگرچہ وہ غریب ہو. البتہ چرم قربانی دے سکتا ہے حضرت علامہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ تعالی علیہ مصرف زکوۃ کے بیان درمختار کے قول ” ولا یصرف الی من بینھما ولاد” پر تحریر فرماتے ہیں ” ای بینہ وبین المدفوع الیہ لان منافع الاملاک بینھم متصلۃ فلا یتحقق التملیک علی الکمال ھدایۃ ای اصلہ وان علا کابویہ واجدادہ وجداتہ من قبلھما وفرعہ وان سفل کاولاد الاولاد وکذا کل صدقۃ واجبۃ کلفطر والنذور والکفارات واما التطوع فیجوز بل ھو اولی کما فی البدائع ١ھ. ملخصا. (رد المحتار جلد دوم صفحہ 69) اور تکیہ دار اگر غریب ہے تو اسے صدقہ فطر اور زکوۃ دے سکتا ہے بشرطیکہ اس کے کام کرنے کے عوض میں نہ ہو اور چرم قربانی تکیہ دار کو بہرصورت دے سکتا ہے مگر اس سے کام لینے کے بدلے میں دینا جائز نہیں. حضرت علامہ حصکفی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں ” مصرف الزکوۃ ھو فقیر الخ” تلخیصا ” ( در مختار مع رد المختار جلد دوم صفحہ 58) واللہ تعالی اعلم الجواب صحیح :مفتی جلال الدین احمد الامجدی کتبہ : مفتی اظہار احمد نظامی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9