Fatwa #2697
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
سارے نبی اور ولی اللہ کے محتاج ہیں کہنا کیسا ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,955
سوال (Question):
سارے نبی اور ولی اللہ کے محتاج ہیں کہنا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
سارے نبی اور ولی اللہ کے محتاج ہیں کہنا کیسا ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ بکر کہتا ہے کہ سارے نبی اور ولی اللہ کے محتاج ہیں اور زید کہتا ہے کہ سب نبی اللہ تعالی کے محتاج ہیں لیکن حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اللہ کے محتاج نہیں، خدائے تعالی نے انہیں سب کچھ عطا کردیا اور مختار کل بنا دیا تو ان میںسے کس کا قول صحیح ہے ؟ الجواب یہ قول کہ سارے نبی اور ولی اللہ کے محتاج ہیں صحیح ہے۔ قران مجید میں ہے(ـ واللہ الغنی وانتم الفقرا)ء سورہ محمد پارہ نمبر 26 ۔اور اللہ بے نیاز ہے اور تم محتاج ،اس کی تفسیر میں علامہ اسماعیل حقی علیہ الرحمۃ والرضوان بھی یہی تحریر فرماتے ہیں۔ اور زید کا یہ قول کہ خدائے تعالی نے انہیں سب کچھ عطا کر دیا اور مختار کل بنا دیا یقینا حق ہے اور ہر مومن کا اس پر ایمان ہے۔ حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اللہ عزوجل کے نائب مطلق ہیں تمام جہاں حضور کے ماتحت تصرف کر دیا گیا جو چاہیں کریں جسے چاہے واپس لیں، تمام جہاں میں ان کے حکم کا پھیرنے والا کوئی نہیں، جہاں ان کا محکوم ہے اور وہ اپنے رب کے سوا کسی کے محکوم نہیں بہار شریعت حصہ اول صفحہ ۲۲۔ ان اختیارات کہ بنا پر زید کا یہ کہنا کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اللہ تعالی کے محتاج نہیں کفر ہے۔ اس پر توبہ تجدید ایمان اور تجدید نکاح لازم ہے جیسا کہ آیت مذکورہ اس پر دلالت کرتی ہے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبہ : مفتی محمد نعیم برکاتی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9