Fatwa #1369
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
سجدہ سہو واجب نہیں تھا مگر کر لیا تو اس کی نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,059
سوال (Question):
سجدہ سہو واجب نہیں تھا مگر کر لیا تو اس کی نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
سجدہ سہو واجب نہیں تھا مگر کر لیا تو اس کی نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــ اگر وہ شخص منفرد ہے اور سجدہ سہو واجب نہیں تھا لیکن کیا تو اس کی نماز ہوگئی. اسی طرح اگر امام نے بلا ضرورت سجدہ سہو کیا تو مدرک یعنی وہ مقتدی جو پہلی رکعت سے آخر تک شریک جماعت رہے اور امام سب کی نماز ہو جائے گی اس لئے کہ جب سجدہ سہو واجب نہ ہوا تو اس کی نیت سے سلام پھیرتے ہی نماز تمام ہو جاتی ہے. اور اگر وہ مسبوق ہے یعنی ایسا مقتدی کہ جس کی کچھ رکعت چھوٹ گئی اور امام نے بے جا سجدہ سہو کیا اور اس نے امام کی اتباع کی تو نماز باطل ہوگئی. ملک العلماء حضرت علامہ امام علاء الدین کاسانی رحمہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ” المسبوق اذا تابع الامام فی سجود السھو ثم تبین انہ لم یکن علی الامام سھو حیث تفسد صلاۃ المسبوق (بدائع الصنائع جلد ١ صفحہ ١٧٥) واللہ تعالی اعلم کتبــــــــــــــہ : مفتی اظہار احمد نظامی الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9