Fatwa #2726
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
سری اور جہری نماز میں مقتدی کب ثنا پڑھے ؟ محمد اشفاق عالم امجدی علیمی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,348
سوال (Question):
سری اور جہری نماز میں مقتدی کب ثنا پڑھے ؟ محمد اشفاق عالم امجدی علیمی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
سری اور جہری نماز میں مقتدی کب ثنا پڑھے
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ امام صاحب نے جماعت کھڑی کردی سری نماز ہے رکوع سے پہلے مقتدی نے اقتدا کی اب مقتدی ثناء پڑھے گا کی نہیں جواب عنایت فرمائیں۔ سائل: محمد یعقوب علی رضوی رضوی (گجرات) حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ امام نے بالجہر قراءت شروع کر دی تو مقتدی ثنا نہ پڑھے اگرچہ بوجہ دُور ہونے یا بہرے ہونے کے امام کی آواز نہ سنتا ہو جیسے جمعہ و عیدین میں پچھلی صف کے مقتدی کہ بوجہ دُور ہونے کے قراء ت نہیں سنتے۔ امام آہستہ پڑھتا ہو تو پڑھ لے۔ امام کو رکوع یا پہلے سجدہ میں پایا، تو اگر غالب گمان ہے کہ ثنا پڑھ کر پالے گا تو پڑھے اور قعدہ یا دوسرے سجدہ میں پایا تو بہتریہ ہے کہ بغیر ثنا پڑھے شامل ہو جائے۔ (بہار شریعت جلداول صفحہ 523 ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب کتبہ؛ محمد اشفاق عالم امجدی علیمی (بچباری آبادپور کٹیہار)بانی، المسائل بالدلائل گروپ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9