صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1487 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

سفر معراج کی چند حکمتیں اور فائدے از کتاب معراج حبیب ﷺ

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 7,203

سوال (Question):

سفر معراج کی چند حکمتیں اور فائدے از کتاب معراج حبیب ﷺ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

سفر معراج کی چند حکمتیں اور فائدے

یہ مناظرجن کااللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس سفرکے دوران مشاہدہ کیا، عالمِ اسرارمیں مختلف قسم کی ان حکمتوں ا ورحقائق کے مشاہدات تھے جوعالم ظاہر میں بندوں کے احوال میں جاری وساری ہیں۔اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حضرت جبریل علیہ السلام سے ان کالب لباب دریافت فرماتے تووہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ان اسرارکوکھول دیتے اس سے بڑی حکمتوں اور بڑے فائدوں کوپتہ ملتاہے ۔

اخلاق کاحقیقی سرچشمہ:

ان بڑے فوائدمیں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ ان مناظر میں یہ اشارہ ملتاہے کہ اخلاق کاحقیقی سرچشمہ دین ہے ،صرف ضمیرانسانی نہیں ہے۔اور یہیں سے دورِجدیدکے بعض نام نہاددانش وروں کی خطاواضح ہوجاتی ہے جوضمیر انسانی کواصل اخلاق کی اساس بتاتے ہیں ،یہ فاش غلطی ہے ۔صرف ضمیر انسانی اخلاق کی بنیاد بننے کی صلاحیت نہیں رکھتی نہ اس کے لیے اخلاق کی بنیاد ہوناممکن ہے ،اس لیے کہ ضمیر انسانی کی تربیت ہوتی ہے اور اسے ڈھالا جاتا ہے اور اس کو ایک خاص سانچے میں ڈھالنایہ اس کی ظاہری شکل ،اس کا میلان، اور نقطہ نظرہے جوتہذیب وثقافت ،ماحول ،زمانہ اور طبقات سے متاثرہوتاہے۔ ہاں!وہ ضمیرانسانی جس کاسانچادین نے تیارکیاہو،جس نے اسلامی ماحول میں پرورش پائی ہواور شریعت وعقیدہ سے آراستہ وپیراستہ ہووہ اخلاق کابڑامصدرہے ۔چناں چہ اخلاق کامعاملہ دین اور عقیدہ کی طرف راجع ہے اس لیے کہ ضمیر انسانی کوبھی اسی طرح کھوٹابنادیاجاتاہے جس طرح کھوٹی چیزیں بنائی جاتی ہیں لہٰذاضمیر انسانی اخلاق کاغلط پیمانہ ہے ۔ بعض لوگ اخلاق کامصدرمصلحتِ عامہ کوقراردیناچاہتے ہیں ،لیکن مصلحت عامہ کالفظ مبہم اور اس کے معانی میں تحدیدوتعین نہیں ہے ۔ہرشخص مصلحت عامہ کالفظ اپنی فکر کی ترجمانی کرتے ہوئے بولتاہے ۔خواہ اس کی فکر حق سے منحرف ہویانہ ہو،لہٰذامصلحت عامہ کواخلاق کی اساس قراردینااخلاق کی ضمانت نہیں ہے ۔ کچھ لوگ اخلاق کامرجع انفرادی مصلحت، لذت ،یامنفعت کوقراردیناچاہتے ہیں اور یہ سارے نظریات مغرب میں یاتویورپی ہیں یاامریکی ہیں اور اس وقت کے نظریات ہیں جب مغرب انحراف والحاد کی راہ پر چل پڑا۔ البتہ!اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ دین اسلام کانظریہ یہ ہے کہ اخلاق کامعیار دینی اصول ومبادی ہیں ،قرآنی آیات ہیں ،اور وہ فضائل وکمالات ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی مطلع فرمایاہے ،وہ فضائل ومحاسن جن کوقرآن کریم نے فصیح عربی اسلوب میں متیقن طور پربیان کیاہے اور جن کواسرا اور معراج کے واقعے نے حقیقی رہنما،تیربہدف اور اثر انگیز مناظر کی صورت میں بیان کیاہے ،اور جن کونبی کی سنت شریفہ نے واضح کیاہے۔اور جن کوقرآن وسنت نے ایمان کی مضبوط اور قوی بنیادپر قائم کیاہے ،بلاشبہہ اسرا اور معراج کے سفرمیں ایک ایسی زندگی کامنہج پایاجاتاہے جس کی اساس اللہ اور اس کے رسول پر ایمان پرقائم ہے ۔ پوری کتاب مراج حبیب ﷺ پڑھنے کے لئے کلک کریں

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh