صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #56 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

سنیوں کے قبرستان میں دیوبندیوں کی تدفین ہو سکتی ہے یا نہیں

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 4,709

سوال (Question):

سنیوں کے قبرستان میں دیوبندیوں کی تدفین ہو سکتی ہے یا نہیں

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

سنیوں کے قبرستان میں دیوبندیوں کی تدفین صورت مسئولہ: کیابدمذہب کوسنیوں کے قبرستان میںدفن کرسکتے ہیںجب کہ وہاں سنیوں کی تعدادزیادہ ہو اوربدمذہبوں کاکام نیا نیا ہو تو وہ ان کی میت لے کرسنیوں کے قبرستان میں آئے توکیاسنیوں کے قبرستان میں دفن ہونے کی اجازت دے سکتے ہیں ۔؟ المستفتی:بذریعہ موبائل حکم شرعی: بدمذہبوں کی بدمذہبی اگرکفرکی حدمیں داخل ہوچکی ہواور قبرستا ن خالص اہل حق ،اہل سنت وجماعت کاہوتواس میں اس کی تدفین کا شرعاً استحقاق نہیں ۔بدمذہب اپناانتظام الگ کرلیں ۔ہاں اگر قبرستان مخلوط ہے توہ اپنے حصے میں جوچاہیں کریں۔واللہ تعالیٰ اعلم

دوسرے کی زمین پرتدفین کا اہم مسئلہ

صورت مسئولہ: بھدوہی شہرکے مفتی وقاضی شہرحضرت علامہ ومولانامفتی خورشید عالم اشرفی صاحب کاگزشتہ ذی الحجہ میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی تدفین ان کے خاندان والوں نے دوسرے کی زمین پرکی جس کاکیس چل رہا ہے ۔یہ لوگوں کوبعدمیں معلوم ہوا کہ یہ غیرمسلم کی زمین ہے ۔ اب اس کا شرعی مسئلہ کیاہے ۔ جواب صحیح ارشادفرمادیجیے تاکہ صحیح حل نکل سکے ۔ جس کی زمین ہے اس کومعاوضہ دیاجارہاہے لیکن وہ تیارنہیں ہے ۔ المستفتی:محمدفہدعطاری ،بھدوہی ،یوپی حکم شرعی: یہ عذرناقابل فہم ہے کہ ’’لوگوں کوبعدمیں معلوم ہواکہ یہ غیرمسلم کی زمین ہے ۔‘‘اس طرح کاعذرقابل قبول نہیں ورنہ لوگ کسی کی زمین بھی اپنے کسی کام میں استعمال کرلیں پھریہی عذرکریں،اورجب معلوم ہوگیاکہ وہ زمین دوسرے کی ہے تو ا س کاکیس کیوں چل رہا ہے ۔ وہ زمین اس کے مالک کے سپردکردینی چاہیے ۔ یہ مسلمان کی شان نہیں کہ بلا اجازت دوسرے کی زمین پر،وہ بھی غیرمسلم کی زمین پر قبضہ کرے ۔ اگریہ بات سچ ہے کہ تدفین غیرمسلم کی زمین پرہوئی تو کچھ مسلم اورکچھ غیرمسلم ذمے داروں سے مل کریہ معاملہ ان کے حوالے کیاجائےکہ وہ لوگ مالک زمین کو سمجھابجھاکراور زمین کے بدلے زمین یادام دے کراسے راضی کرلیں،حل کایہی راستہ ہے ، کیس ومقدمہ نہیں ۔ مالک زمین کوبھی ٹھنڈے دل سے اس امرپرغورکرناچاہیےکہ قصوردفن کرنے والوں کاہے ۔ جوعالم دین دفن ہوئے ہیں ان کا نہیں اس لیے وہ ان کااحترام کرے ۔ کوئی ایساطریقہ نہ اپنائے جس سے ان کی بے حرمتی ہواوردفن کرنے والے اس غیرمسلم سے معافی مانگیں اور آئندہ ہرگزہرگزایسی غلطی نہ کریں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔

دیوبندی کےپیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے 

زکوٰۃ کی رقم اسکول میں لگانا مکتب کے لیے زکوۃ وصدقات

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh