Fatwa #955
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
سنی سمجھ کر جنازہ پڑھی بعد میں پتہ چلا کہ صلح کلی تھا تو کیا حکم ہے ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,398
سوال (Question):
سنی سمجھ کر جنازہ پڑھی بعد میں پتہ چلا کہ صلح کلی تھا تو کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
سنی سمجھ کر جنازہ پڑھی بعد میں پتہ چلا کہ صلح کلی تھا تو کیا حکم ہے ؟
ایک شخص نے نماز جنازہ پڑھی یہ سمجھ کر کہ میت سنی صحیح العقیدہ شخص کی ہے ۔ مگر بعد میں معلوم ہوا کہ میت صلح کلی تھا اور امام دیوبندی ۔ اب ایسی صورت میں اس شخص پر کیا حکم ہوگا جس نے انجانے پن میں نماز جنازہ پڑھ لی ہے ۔ جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں ۔ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ وہابی اوردیگرفرق باطلہ جوچودہویں صدی میں ظاہرہوئےمثلاقادیانی فرقہ،رافضی فرقہ،دیوبندی فرقہ،چکڑالوی فرقہ وغیرہ جو ان کے مثل ہوئےوہ سب کافرومرتدہیں ۔جیساکہ “المعتمدالمستند”،”حسام الحرمین علی منحرالکفرالمین”سے ظاہرو باہر ہے ۔ لہذا اس جنازے کا امام اگر ایسا ہی یےتو وہ امام مرتدہے، اس کی اقتدا میں جنازہ پڑھنا حرام و ناجائز ہے ۔ اور ایسے کو مسلمان جان کر اس کی اقتدا کرنے والا کافر ہے ۔ جیساکہ فتاوی رضویہ میں ہے: “جسے یہ معلوم ہو کہ دیوبندیوں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی توہین کی ہے پھر ان کے پیچھے نماز پڑھتا ہے اسے مسلمان نہ کہا جائے گا کہ پیچھے نماز پڑھنا اس کی ظاہر دلیل ہے کہ ان کو مسلمان سمجھا اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی توہین کرنے والے کو مسلمان سمجھنا کفر ہے ۔ جوان کے عقائد پر مطلع ہو کر انہیں مسلمان جاننا درکنار ان کے کفر میں شک ہی کرے وہ بھی کافر ۔ اور جن کو اس کی خبر نہیں اجمالاً اتنا معلوم ہے کہ یہ برے لوگ بدعقیدہ ، بد مذہب ہیں وہ ان کے پیچھے نماز پڑھنے سے سخت اشد گنہگار ہوتے ہیں ۔ اور ان کی وہ نمازیں سب باطل وبیکار ۔ (ج:١٤،ص:٧٠) اور صلح کلی کی نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ۔ جیسا کہ فتاوہ برکا تیہ میں ہے ۔ لیکن جب اس شخص کو معلوم ہی نہیں تھا کہ یہ صلح کلی کا جنازہ ہے اور پڑھانے والا دیوبندی ہے اور دیوبندی کو مسلمان نہیں مانتاہے ۔ تو اس پر حکم کفر نہیں ۔ لیکن اس سے گناہ ہوا اس لیے وہ اپنے فعل پر نادم ہوکر توبہ کرے ۔ جیسا فتاوی فقیہ ملت ج:١ص:٢٧١پر اس کی تفصیل نوجود ہے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبـــــــــــــــــہ : عدیل احمد قادری علیمی مصباحی 19/دسمبر ،2021بروز اتوار
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9