صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1666 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

سوتیلی ماں کی بہن سے شادی کرنا کیسا ہے؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 8,880

سوال (Question):

سوتیلی ماں کی بہن سے شادی کرنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

سوتیلی ماں کی بہن سے شادی کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ: کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر والد نے دو شادیاں کی ہوں پہلی مرحومہ بیوی کا بیٹا دوسری سوتیلی ماں کی بہن سے شادی کر سکتا ہے یانہیں ؟ (المستفتی نور محمد شاکر ساھیوال سرگودھا) *وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ تعالٰی و برکاتہ* الجـــــوابــــــــــــ” بعون الملک الوھّاب مذکورہ صورت میں مرحومہ بیوی کے بیٹا کا اپنی سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح کرنا جائز ہے، جبکہ ان کے درمیان کوئی اور مانع نکاح(مثلا حرمت رضاعت یا حرمت مصاہرت وغیرہ قائم نہ ہو(البتہ جس عورت سے نکاح کرنا جائز نہیں وہ حقیقی یا رضاعی ماں کی سگی بہن یا ماں شریک بہن یا باپ شریک بہن یا دودھ شریک بہن ہے: (فتاویٰ شامی میں ہے)و لا تحرم أم زوجة الأب و لا بنتھا فأخت زوجة الأب أولى بأن لا تحرم *( یعنی* باپ کے بیوی کی ماں حرام نہیں ہوتی اور نہ ہی اس سوتیلی ماں کی بیٹی جو دوسرے باپ سے ہو تو بدرجہ اولیٰ اس سوتیلی ماں کی بہن حرام نہ ہوگی : *(فتاویٰ شامی جلد 4 صفحہ نمبر 105*) (اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں امام اہلسنت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں : کہ سوتیلی ماں ماں نہیں ،قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ( اِنۡ اُمَّهتُهمۡ اِلَّا الِّٰٓیۡٔ وَلَدۡنَهمۡ *یعنی* تمہاری مائیں وہی ہیں جنھوں نے تمہیں جنم دیا ہے: *( پارہ 28 سورۃ المجادلہ آیت نمبر2 )* (اس کی سگی بہن سے نکاح جائز ہے: قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَ اُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمۡ *یعنی* محرمات کے علاوہ عورتیں تمہارے لئے حلال ہیں : *(پارہ 5 سورۂ نساء آیت نمبر 24*) *(فتاویٰ رضویہ جلد11 صفحہ نمبر453* *رضا فاؤنڈیشن*) *(فتاویٰ فیض الرسول جلد1 صفحہ577*) *واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ* کتبــــــــــــــــــــــہ :ابورضا محمد عمران عطاری مدنی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh