Fatwa #1559
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
سید صاحب کی زوجہ جو غیر سید ہے اس کو زکو ٰ ۃ دے سکتے ہیں ؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,107
سوال (Question):
سید صاحب کی زوجہ جو غیر سید ہے اس کو زکو ٰ ۃ دے سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
سید صاحب کی زوجہ جو غیر سید ہے اس کو زکو ٰ ۃ دے سکتے ہیں ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص سید ہے لیکن اس کی بیوی سید ہ نہیں ہے وہ دونوں فقیر شرعی ہیں بڑی مشکل سے گزارا کررہے ہیں کیا سید صاحب کی زوجہ جو غیر سید ہے اس کو زکو ٰ ۃ دے سکتے ہیں ؟برائے مہربانی اس مسئلہ کی وضاحت فرمادیں ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میں سید صاحب کی زوجہ جب غیر سیدہ اور شرعی فقیر ہیں تو ان کو زکاۃ دینا جائز ہے ۔کیونکہ سید کے ساتھ شادی کی وجہ سے غیر سیدہ عورت سیدہ نہیں بن جاتی ہے ،نیز عورت اور شوہر کا معاملہ دنیاوی اعتبار سے کتنا ہی ایک ہومگر شرعی احکام میں وہ جدا جدا ہیں،لہذا جب وہ عورت شرعی فقیر ہے تو اسے زکاۃ دینا جائز ہے ۔فتاوی تاتارخانیہ میں ہے ” من جملۃ ذلک الفقراء و المساکین “ترجمہ :مستحقین زکاۃ میں سے فقراء اور مساکین بھی ہیں۔ (فتاوی تاتارخانیہ،جلد3،صفحہ 474،مطبوعہ کوئٹہ) صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ سید کی غیر ِسیدہ زوجہ کے بارے میں فرماتے ہیں”زید اپنی اس ہمشیرہ کو جو سید کے نکاح میں ہے زکاۃ دے سکتا ہے۔“ (فتاوی امجدیہ ،جلد1،صفحہ390،مکتبہ رضویہ، کراچی) فتاوی خلیلیہ میں ہے ”عورت جبکہ خود سادات و بنی ہاشم سے نہیں،کسی سید کے نکاح میں جانے سے سید ہ نہیں بن گئی ہے ،اس لئے اگر وہ مصرف زکاۃ ہے تو اسے زکاۃ دی جاسکتی ہے ۔“ (فتاوی خلیلیہ،جلد 1،صفحہ 502،ضیاء القرآن ،لاہور) مجدد اعظم امام اہلسنت امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فتاوی رضویہ شریف میں فرماتے ہیں” عورت اور شوہر کا معاملہ دنیاکے اعتبار سے کتنا ہی ایک ہو مگر اﷲعزّوجل کے حکم میں وُہ جدا جدا ہیں۔ “ (فتاوی رضویہ،جلد10،صفحہ126، رضا فاؤنڈیشن، لاہور) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9