Fatwa #1793
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
شادی شدہ عورت اپنے شوہر کے نکاح میں رہتے ہوئے دوسرے مرد سے نکاح نہیں کرسکتی۔
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,092
سوال (Question):
شادی شدہ عورت اپنے شوہر کے نکاح میں رہتے ہوئے دوسرے مرد سے نکاح نہیں کرسکتی۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
شادی شدہ عورت اپنے شوہر کے نکاح میں رہتے ہوئے دوسرے مرد سے نکاح نہیں کرسکتی۔
ایک لڑکا غیر شادی شدہ ہے اس کا ایک عورت شادی شدہ سے تعلق ہے عورت تین بچوں کی ماں ہے وہ اپنے شوہر کو چھوڑنا بھی نہیں چاہتی اور اس لڑکے سے نکاح بھی کرنا چاہتی ہے تاکہ زنا سے بچ جائے کیا ایسا نکاح کرنا جائز ہے آپ حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمادیں۔ اور مہر لگاکر بھیج دیں اللہ تعالی آپ کو جزا دیگا۔ المستفتی الحاج شہنواز ڈمری پی یس چوری چورا گورکھ پور یوپی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوھاب صورت مستفسرہ میں عورت کو ہرگز ہرگز جائز نہیں کہ اپنے شوہر کے نکاح میں رہتے ہوئے دوسرے سے نکاح کرے کہ یہ نکاح نہیں, خالص زنا ہوگا۔ قرآن پاک میں ہے: “وَ الۡمُحۡصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ۔ ” (سورۃ النساء آیت ٢٤) اور حرام ہیں شوہر دار عورتیں (کنزالایمان) فتاوی عالمگیری میں ہے: “لايجوز للرجل أن يتزوج زوجا غيره “اھ (کتاب النکاح, باب المحرمات, ج١, ص٣٠٩ , مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت لبنان) یعنی کسی مرد کو جائز نہیں کہ غیر کی بیوی سے شادی کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ:گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9