Fatwa #1949
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
شادی میں جہیز،کیش ،موٹر سائیکل مانگنے والے کا حکم؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
7,199
سوال (Question):
شادی میں جہیز،کیش ،موٹر سائیکل مانگنے والے کا حکم؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
شادی میں جہیز،کیش ،موٹر سائیکل مانگنے والے کا حکم؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ زید نے اپنی شادی میں ۲ لاکھ روپئے کیش جہیز میں مانگ کر لئے اب شرمندگی کی وجہ سے یا شرعاً ناجائز ہونے کي وجہ سے اس کو واپس کرنا چاہتا ہے تو کیا صورت ہوگی جب کہ شادی ہوئے ۳ سال ہوگئے حکم شرع سے آگاہ فرمائیں؟ المستفتی: محمد ارشاد عالم کُشی نگر یوپی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میں زید نے جس سے دو لاکھ لیا ہے اسے واپس کرے وہ نہ ہو تو اس کے وارثین کو دے اور رب تعالی کی بارگاہ میں سچی توبہ کرے کہ یہ رشوت ہے اور رشوت لینا حرام ہے۔ فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے: “لو اخذ اھل المرأۃ شیئا عند التسلیم فللزوج ان یستردوہ لانه رشوۃ کذا فی البحر الرائق ” اھ (ج١، ص٣٢٧، کتاب النکاح، الباب السابع، والفصل السادس العشرۃ فی جھاز البیت) یعنی عورت کے گھر والوں نے رخصتی کے وقت کچھ لیا تھا تو اسکے واپس لینے کا شرعاً حق ہے اس لئے کہ وہ رشوت ہے۔ اور جب لڑکے سے لینا رشوت ہے تو لڑکی سے لینا بدرجہ اولیٰ رشوت ہے۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے: ” لڑکا یا اس کے گھر والوں کا شادی کرنے کے لئے نقد روپیہ یا سامان جہیز مانگنا یا موٹر سائیکل وغیرہ کا مطالبہ کرنا حرام و ناجائز ہے اس لئے کہ وہ رشوت ہے” اھ (ج٢، ص٦٨٣، حظر و اباحت کا بیان، مطبوعہ شبیر برادرز لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ :گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ صدر میرانی دار الافتاء و شیخ الحدیث جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔جہیز کا مطالبہ جبکہ شوہر کرتا ہے تو اس کا مالک کیوں نہیں ہوتا؟
حضرت فاطمہ کا جہیز کیا تھا ؟
شادی اور جہیز کے اخراجات کی وجہ سے لڑکی کو اپنے باپ کی جائیداد سے محروم نہیں کیا جاسکتا ہے
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9