Fatwa #718
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
شافعی کے پیچھے حنفی لوگ کی نماز ہوگی یا نہیں
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
6,785
سوال (Question):
شافعی کے پیچھے حنفی لوگ کی نماز ہوگی یا نہیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
شافعی کے پیچھے حنفی لوگ کی نماز ہوگی یا نہیں
اگر کوئی شافعی ، حنفی امام کے پیچھے نماز پڑھے یا حنفی شافعی امام کی اقتدا کرے تو کیا یہ درست ہے ؟ شافعی حضرات فجر میں دعائے قنوت پڑھتے ہیں تو حنفی شافعی امام کی اقتدا میں کیسے نماز ادا کرے گا ؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ شافعی امام کے پیچھے حنفی نماز پڑھ سکتا ہے، اور حنفی امام کے پیچھے شافعی نماز پڑھ سکتا ہے ۔ جہاں اس طرح کے لوگ رہتے ہیں کہ حنفی و شافعی امام ومقتدی ہوتے ہوں تو امام کو چاہیے کہ وہ دونوں مذہب کے فرائض کی رعایت کرے بلکہ واجبات کی بھی رعایت کرے اور دونوں مذہب کے احکام کی پابندی اس طور پر کرے کہ اپنے مذہب کے کسی مکروہ کا ارتکاب لازم نہ آئے ۔ اسی کو فقہا کی اصطلاح میں رعایت خلاف کہتے ہیں جو بالاجماع مندوب و مستحب ہے ۔ اور کوئی ایسا کام ہر گز نہ کرے جس کی وجہ سے دوسرے مذہب کی نماز فاسد ہوتی ہو ، مثلاً حنفی امام نماز پڑھا رہا ہے اور اس کے پیچھے شافعی لوگ اقتدا کررہے ہیں تو اس کو مس ذکر نہیں کرنا چاہیے یعنی اپنے آلہ تناسل کو نہیں چھونا چاہیے کیوں کہ شافیوں کے نزدیک اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور نماز فاسد ہو جاتی ہے – اسی طرح اگر شافعی امام ہے تو اس کو چاہیے کہ پورے سر کا مسح کرے یا کم سے کم سر کے چوتھائی حصے کا مسح ضرور کرے صرف ایک، دو بال کو نہ چھوئے کیوں کہ حنفیوں کے نزدیک صرف ایک، دو بال چھونے سے مسح نہ ہوگا کیوں کہ ان کے مزہب میں سر کے چوتھائی حصے کا مسح کرنا فرض ہے – تو اگر اسنے اس بات کا لحاظ نہ رکھا تو حنفی کی نماز ہرگز اس پیچھے نہ ہوگی، لہذا شافعی اور حنفی امام دونوں مزہبوں کی رعایت کرنی چاہئے – رہ گیا مسئلہ فجر کی نماز میں دعائے قنوت کا، تو جتنی دیر شافعی امام دعائے قنوت پڑھے حنفی مقتدی اتنی دیر خاموش رہے، کچھ نہ پڑھے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم کتبـــــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9