Fatwa #1272
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
شرابی کاجنازہ پڑھنا کیسا ہے ؟ مفتی صدام حسین فیضی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,717
سوال (Question):
شرابی کاجنازہ پڑھنا کیسا ہے ؟ مفتی صدام حسین فیضی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
شرابی کاجنازہ پڑھنا کیسا ہے ؟
السلام عليكم ورحمة الله تعالى وبركاتہ ۔ شرابی کی نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے جبکہ وہ ہمیشہ شراب کے نشہ میں رہتا ہو؟ سائل: قاری عرفان بھجواری ضلع سدھارتھ نگر ، یوپی انڈیا. بسم اللہ الرحمن الرحیم وعليكم السلام ورحمة الله تعالى وبركاتہ الجوابـــــــــــــــــ مسلمان خواہ پرہیز گار ہو یابدکار اس کے جنازہ کی نماز پڑھنا فرض کفایہ ہے حدیث پاک میں ہے: “الصلوة واجبة علی کل مسلم یموت برا کان او فاجرا وان عمل الکبائر” (سنن ابي داؤد ، حدیث نمبر: 2533 كتاب الجهاد ، باب فی الغزو مع ائمة الجور) يعني ہر مسلمان کی نماز جنازہ واجب ہے چاہے وہ نیک ہو یا برا اگرچہ مرتکب کبیرہ ہو. لہذا صورت مستفسرہ میں اگرچہ شرابی ارتکاب حرام کے سبب سخت فاسق وفاجر اور بدکار ہے مگر اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی ۔ کماورد فی الحدیث السابق ۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے : “جب کوئی مسلمان مرجائے خواہ متقی و پرہیز گار ہو یا شرابی وبدکار اسلامی طریقہ پر اس کی تجہیزو تکفین کرنا اور جنازہ کی نماز پڑھنا ہر اس مسلمان پر فرض کفایہ ہے جس کو موت کی اطلاع ہوجائے.” اھ (ج :1 ص:440 کتاب الجنائز ) کتبہ: گدائے حضور رئیس ملت محمد عرف صدام حسين احمد قادري ميراني فيضي خادم میرانی دارالافتاء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9