Fatwa #2792
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
شریعت اور طریقت میں فرق؟ از :مولانا محمد سلمان رضا واحدی امجدی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
5,213
سوال (Question):
شریعت اور طریقت میں فرق؟ از :مولانا محمد سلمان رضا واحدی امجدی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
Shariat Aur Tareeqat Me Farq Kya Hai
از :مولانا محمد سلمان رضا واحدی امجدی مہتمم مدرسہ غوث العلوم گلشن رضا سندیلہ ہر دوئی آج کل کے کچھ نام و نہاد صوفیوں کے زبان پہ یہ جاری رہتا ہے شریعت اور ہے طریقت اور ہے جب ان کو شریعت کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے تو کہتے ہیں ہم تو طریقت والے ہیں ہم کو شریعت نہ بتاؤ ۔ایسے لوگوں کے بارے میں حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ ارشاد فر ماتے ہیں کہ طریقت منافیٔ شریعت نہیں ۔ وہ شریعت ہی کا باطِنی حصہ ہے، بعض جاہل مُتصوِّف جو یہ کہہ دیا کرتے ہیں : کہ طریقت اور ہے شریعت اور، محض گمراہی ہے اور اس زُعمِ باطل کے باعث اپنے آپ کو شریعت ،سے آزاد سمجھنا صریح کفر واِلحاد۔ بہار شریعت حصیہ اول ص ٢٦٧ اعلیٰ حضرت عظیم المرتبت پروانۂ شمع رسالت مجدد دین وملت مولاناشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن ’’فتاوی رضویہ‘‘ میں فرماتے ہیں :’’ شریعت ، طریقت، حقیقت، معرفت میں باہم اصلًا کوئی اختلاف نہیں اس کا مدعی اگر بے سمجھے کہے تو نِرا جاہل ہے اور سمجھ کر کہے تو گمراہ بددین۔ شریعت حضور اقدس سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اقوال ہیں ، اور طریقت حضور کے افعال ، اور حقیقت حضور کے احوال ، اور معرفت حضور کے علومِ بے مثال ، صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وأصحابہ إلی مالا یزال (ان پر(یعنی آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر) ان کی آل پر اور صحابہ کرام پر اللہ تعالیٰ رحمت برسائے جب تک مولیٰ تعالیٰ فرمائے۔ت) ۔ ’’فتاویٰ رضویہ‘‘ ، ج۲۱، ص۴۶۰۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
11
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9