Fatwa #1401
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
شریعت وریعت اپنے پاس رکھو کہنا کیسا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
7,504
سوال (Question):
شریعت وریعت اپنے پاس رکھو کہنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
شریعت وریعت اپنے پاس رکھو کہنا کیسا ہے؟
سوال : عمرو کی داڑھی حد شرع سے کم ہونے کی بنا پر زید نے عمرو کو سمجھاتے ہوئے کہا یہ تمہاری داڑھی حد شرع سے کم ہے اگر رکھنی ہے تو شریعت کے مطابق رکھو اور اس میں کانٹ چھانٹ نہ کرو اس پر عمرو نے کہا شریعت وریعت اپنے پاس رکھوں مجھے نہ بتاؤ. اس جواب پر غصہ ہو کر زید نے کہا پھر یہ تمہاری داڑھی داڑھی ہی نہیں جتنی بڑی تمہاری داڑھی ہے اس سے کہیں بڑے تو میرے موئے زیر ناف ہیں. دریافت طلب امر یہ ہے کہ عمرو کا جواب اور پھر زید کا جواب الجواب کس حد تک درست یا نا درست ہے؟ الجوابــــــــــــــ شریعت وریعت اپنے پاس رکھو مجھے نہ بتاؤ یہ کہنا کفر ہے کہ اس میں شریعت مطہرہ کی توہین کے ساتھ مسائل شرعیہ سے انکار بھی ہے اور یہ دونوں باتیں کفر ہیں جیسا کہ صدر الشریعہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ شرع کی توہین کرنا مثلا کہے کہ شرع ورع کو نہیں جانتا کفر ہے. (بہار شریعت حصہ نہم صفحہ 172) اور اعلی حضرت امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ جو شخص مسائل شرعیہ کے مقابلے میں کہے کہ وہ مسائل شرعیہ کو نہیں مانتا وہ اسلام سے خارج ہوگیا۔ (فتاوی رضویہ جلد ششم صفحہ 517) لہذا عمرو توبہ و تجدید ایمان کرے اور بیوی والا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے اور زید نے چونکہ عمر کے کلمات کفر یہ سن کر اس کی داڑھی کے بارے میں الفاظ مذکورہ کہا اس لئے اس پر کوئی جرم عائد نہیں کہ عند الشرع کافر کی داڑھی قابل عزت نہیں. واللہ تعالی اعلم کتبہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9