Fatwa #1252
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
شوہرنےطلاق کی جھوٹی خبردی تو طلاق پڑجائے گی ؟ مفتی صدام حسین فیضی
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
10,597
سوال (Question):
شوہرنےطلاق کی جھوٹی خبردی تو طلاق پڑجائے گی ؟ مفتی صدام حسین فیضی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
شوہرنےطلاق کی جھوٹی خبردی تو طلاق پڑجائے گی ؟
کیا فرماتے ہیں علماءکرام و مفتیان شرع متین ان دو مسائل کے متعلق (١)میاں بیوی کسی رشتے دار کے گھر گئے۔ انہیں ایک بیڈ پر سونے کو کہا گیا بیوی نے شوھر کے ساتھ سونے سے انکار کر دیا شوہر ان گھر والوں سے شوخی میں بولا کہ ہم دونوں کی کئی سالوں سے طلاق ہی ہے ۔ (2)پھرکچھ عرصہ بعد بیوی نے شوہر سے کہا تمہارے منہ سے بدبو آتی ہے ساتھ نہیں سوؤں گی شوہر مزاق میں بولا پھر میں تمہیں طلاق کہوں بیوی نے پوچھا کیا کہا؟ شوہر نے پھر کہا پھر میں تمہیں طلاق کہوں؟ تو کیا ان دونوں صورتوں میں طلاق ہو گئی یا نہیں؟ الجواب بعون الملک الوھاب پہلی صورت میں قضاء طلاق واقع ہوگئی اگرچہ شوہرنے وقوع طلاق کی جھوٹی خبر ہی دی جیسا کہ بیان سائل سے معلوم ہو رہا ہے لہذا ایک طلاق رجعی کاحکم ہوگا اور دوسری صورت میں کوئی طلاق واقع نہ ہوگی کہ شوہر کا یہ کہنا کہ ” میں تمہیں طلاق کہوں ” طلاق دینا نہیں ہے ۔ حاشیۃ الطحطاوی علی الدر المختار میں ہے :” الاقرار بالطلاق کاذبا یقع بہ الطلاق قضاء لادیانۃ “ اھ (ج ٤ ص ٣٩٢ کتاب الطلاق) فتاوی رضویہ مترجم میں ہے :” علماء تصریح فرماتے ہیں اگر شوہر نے اقرار طلاق کیا کہ میں اسے طلاق دے چکاہوں اور واقع میں نہ دی تھی تو وہ قضاء طلاق ہوگئی مگر دیانۃ ہر گزنہ ہوگی کہ اس کا یہ قول طلاق دینا نہ تھا بلکہ طلاق غیر واقع کی جھوٹی خبر دینا تھا ” اھ ( ج ١١ ص ١٢٤ کتاب النکاح ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب ۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی صدر میرانی دار الافتاء وشیخ الحدیث جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔ ١٢ جمادی الاخری ١٤٤٣ھ مطابق ١٦ جنوری ٢٠٢٢ء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9