صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

Fatwa #1458 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:

صاحب ترتیب کی نماز فجر قضا ہوگئی اس نے امام کو نماز ظہر کے آخری رکعت میں پایا تو کیا کرے؟

Questioner: Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh Date: September 18, 2025
0 13,758

سوال (Question):

صاحب ترتیب کی نماز فجر قضا ہوگئی اس نے امام کو نماز ظہر کے آخری رکعت میں پایا تو کیا کرے؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

صاحب ترتیب کی نماز فجر قضا ہوگئی اس نے امام کو نماز ظہر کے آخری رکعت میں پایا تو کیا کرے؟

سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان دین و ملت اس مسئلہ میں کہ صاحب ترتیب یعنی جس کے ذمہ کوئی فرض نماز باقی نہیں ہے. اتفاق سے فجر کی نماز قضا ہوگئی لیکن ظہر تک اس نے نہیں پڑھی اور مسجد میں اس وقت پہنچا جب کہ امام ظہر کی آخری رکعت میں تھا اگر وہ فجر کی قضا پڑھے تو جماعت چھوٹ جائے گی ایسی صورت میں وہ کیا کرے؟ بینوا و توجروا الجوابــــــــــــــــــــــــ صورت مسؤلہ میں صاحب ترتیب جس کی نماز قضا ہو گئی ہے اگرچہ مسجد میں اس وقت پہنچا جبکہ امام ظہر کی آخری رکعت میں تھا اس کے لیے حکم یہ ہے کہ فجر کی قضا پڑھ کر اگر جماعت میں شریک ہو سکتا ہے تو ایسا ہی کرے ورنہ جماعت چھوڑ کر پہلے قضا پڑھے پھر ظہر کی نماز تنہا ادا کرے. یہ اس صورت میں ہے جب کہ نماز کا قضا ہونا یاد ہو اور وقت میں گنجائش ہو. فتاوٰی عالمگیری مع خانیہ جلد اول صفحہ 122 پر ہے ” اذا صلى الظهر وهو ذاكر انه لم يصلي الفجر فسده ظهره” پھر اسی صفحہ کے آخر میں ہے ” اذا ذكر الفجر في آخر وقت الظھر فوقع على ظنه ان الوقت لا يحتمل الصلاتين فافتتح الظھر فصلاها وقد بقي من وقت الظهر بعضہ نظر فيه فان كان ما بقي من وقت الظهر ما امكنه ان يصلي فيه الفجر ثم الظهر لم تجزئہ التي صلي. ١ھ “ والله تعالى اعلم الجواب صحیح :مفتی جلال الدین احمد الامجدی کتبہ :مفتی محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh