Fatwa #1694
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
صلاۃ ﺍﻟﺘﺴﺒﻴﺢ پڑھنے ﻛﺎ آسان ﻃﺮیقہ کیا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
12,325
سوال (Question):
صلاۃ ﺍﻟﺘﺴﺒﻴﺢ پڑھنے ﻛﺎ آسان ﻃﺮیقہ کیا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
صلاۃ ﺍﻟﺘﺴﺒﻴﺢ پڑھنے ﻛﺎ آسان ﻃﺮیقہ کیا ہے؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ.. کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ صلاۃ ﺍﻟﺘﺴﺒﻴﺢ پڑھنے ﻛﺎ آسان انداز میں ﻃﺮیقہ کیاہے؟1اور اگر اس میں سجدۂ سہو واجب ہوجائے تو اس کو کیسے ادا کریں گے؟2 نیز اگر کسی رکن میں تسبیح بھول گئے تو کیا حکم ہے؟ 3 اور جو تسبیحات پڑھتے ہیں ان کے گننے کا کیا طریقہ ہے؟ 4اور ثناء کتنی رکعات میں پڑھنی ہے؟ تفصیل کے ساتھ بیان فرمادیں؟ (سائل قاری مزمل حسین پاکستان) وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ الجـــــوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب چار ﺭﮐﻌﺖ نماز نفل ﺻﻼۃ ﺍﻟﺘﺴﺒﯿﺢ ﮐﯽ ﻧﯿﺖ ﮐﺮﯾﮟ، پھر ﭘﮩﻠﯽ ﺭﮐﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺛﻨﺎﺀ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ 15 ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّٰﻪِ ﻭَ ﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّٰﻪِ ﻭَﻟَﺎ ﺇﻟٰﻪَ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّٰﻪُ ﻭَﺍﻟﻠّٰﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ . ﭘﮍﮬﯿﮟ, ﭘﮭﺮ ﺍَﻋُﻮْﺫُﺑِﺎﻟﻠّٰﮧ,اور ﺑِﺴْﻢِ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﭘﮍﮬﯿﮟ ﺳﻮﺭۂ ﻓﺎﺗﺤﮧ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﻮﺭﺕ ﭘﮍﮬﯿﮟ, ﭘﮭﺮ 10 ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّٰﻪِ ﻭَ ﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّٰﻪِ ﻭَﻟَﺎﺇﻟٰﻪِ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّٰﻪُ، ﻭَﺍﻟﻠّٰﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ ﭘﮍﮬﯿﮟ، ﭘﮭﺮ ﺭﮐﻮﻉ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺭﮐﻮﻉ ﮐﯽ ﺗﺴﺒﯿﺢ ﭘﮍﮬﯿﮟ ﭘﮭﺮ 10 ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّٰﻪِ ﻭَﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّٰﻪِ ﻭَﻟَﺎﺇﻟٰﻪَ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّٰﻪُ، ﻭَﺍﻟﻠّٰﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ ﭘﮍﮬﯿﮟ، پھر ﺭﮐﻮﻉ ﺳﮯ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ تسمیع و تحمید پڑھیں، پھر 10 ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّٰﻪِ ﻭَالْحَدُ ﻟِﻠّٰﻪِ ﻭَﻟَﺎﺇﻟٰﻪَ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّٰﻪُ,ﻭَﺍﻟﻠّٰﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ ﭘﮍﮬﯿﮟ، ﭘﮭﺮ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﯽ ﺗﺴﺒﯿﺢ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ 10 ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّٰﻪِ ﻭَﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّٰﻪِ ﻭَﻟَﺎﺇﻟٰﻪَ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّٰﻪُ,ﻭَﺍﻟﻠّٰﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ ﭘﮍﮬﯿﮟ، پھر ﺳﺠﺪﮦ ﺳﮯ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ یعنی جلسہ میں 10 ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّٰﻪِ ﻭَﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّٰﻪِﻭَﻟَﺎﺇﻟٰﻪَ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّٰﻪُ ﻭَﺍﻟﻠّٰﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ ﭘﮍﮬﯿﮟ، ﭘﮭﺮ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺳﺠﺪﮦ ﮐﯽ ﺗﺴﺒﯿﺢ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ 10 ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّٰﻪِ ﻭَﺍﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّٰﻪِ ﻭَﻟَﺎﺇﻟٰﻪَ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّٰﻪُ, ﻭَﺍﻟﻠّٰﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ ﭘﮍﮬﯿﮟ، یوہیں چاررکعت پڑھیں, ہر رکعت میں 75 بارتسبیح اور چاروں میں تین سو بار ہوئیں، اور رکوع و سجود میں سبحان ربی العظیم، اور سبحان ربی الاعلیٰ کہنے کے بعد تسبیحات پڑھے: (2⃣)اگر سجدۂ سہو واجب ہو اور سجدہ کرے تو ان دونوں میں تسبیحات نہ پڑھی جائیں.. (3⃣)اور اگر کسی جگہ بھول کر دس بار سے کم پڑھی ہیں تو دوسری جگہ پڑھ لے کہ وہ مقدار پوری ہوجائے اور بہتر یہ ہے کہ اس کے بعد دوسرا موقع تسبیح کا آئے وہیں پڑھ لے مثلاً قومہ کی سجدہ میں پڑھ لے اور اگر رکوع میں بھولا تو اسے سجدہ ہی میں پڑھ لے، نہ قومہ میں کہ قومہ کی مقدار تھوڑی ہوتی ہے، اور پہلے سجدہ میں بھولا تو دوسرے میں پڑھ لےجلسہ میں نہیں.. (4⃣)تسبیح اُنگلیوں پر نہ گنے بلکہ ہو سکے تو دل میں شمار کرے ورنہ اُنگلیاں دبا کر. (بہار شریعت حصہ4) (ردالمختارکتاب الصلاۃ باب الوتروالنوافل مطلب فی صلاۃ التسبیح جلد2) (5⃣پہلی اور تیسری رکعت میں ثناء پڑھنی ہے، دوسری اور چوتھی میں ثناء نہیں پڑھنی.. (صلاۃ المؤمنین صلاۃ التسبیح کاطریقہ) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ : ابورضا محمد عمران عطاری مدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9