Fatwa #2008
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
Reader Font:
ضآد کو ظاد پڑھنا کیسا ہے؟
Questioner: Questioner
Darul Ifta / Scholar: Verified Hanafi Fiqh
Date: September 18, 2025
0
4,355
سوال (Question):
ضآد کو ظاد پڑھنا کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
ضآد کو ظاد پڑھنا کیسا ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے متعلق کہ ضاد کو ظاد پڑھنا کیسا ہے؟ سائل محمد ارشد خوشاب الجواب مذکورہ صورت میں ضآد کو ظاد پڑھنا ناجائز و حرام ہے کیونکہ یہ عربی لفظ ہے اور عربی میں ضاد ہی پڑھا جائے گا- (سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں، ض،ظ،ذ،ز سب حروف متبائنہ،متغائرہ(یعنی ایک دوسرے سے جدا جدا حروف)ہیں، ان میں سے کسی کو دوسرے سے تلاوتِ قرآن میں قصداََ بدلنا، اِس کی جگہ اُسے پڑھنا، نماز میں ہو خواہ بیرون نماز، حرام قطعی وگناہِ عظیم،اِفْتِراء عَلَی اللہ و تحریف ِکتاب کریم ہے- (فتاویٰ رضویہ جلد،6 صفحہ305- رضا فاؤنڈیشن لاہور) اس مسئلے کے بارے میں دلائل کے ساتھ تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے فتاویٰ رضویہ کی چھٹی جلد میں موجود ان رسائل کا مطالعہ فرمائیں: (۱) نِعْمَ الزَّادْ لِرَوْمِ الضَّادْ۔(ضاد کی ادائیگی کا بہترین طریقہ)(۲)اِلْجَامُ الصَّادْ عَنْ سُنَنِ الضَّادْ۔(ضاد کی ادائیگی کے غلط اور صحیح طریقوں کا بیان) واللہ اعلم عزوجل و ر سولہ اعلم ﷺ کتبہ :ابو رضا محمد عمران عطاری مدنی متخصص فی الفقہ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Verified Hanafi Fiqh
Recent Fatawa
غوث پاک نے حضرت عزرائیل سے روح کا تھیلا چھین لیا یہ کہنا کیسا ہے؟
Read Fatwa
19
منگنی کی مجلس میں لڑکی کی طرف سے وکیل اور دوگواہوں کے سامنے مہر رکھ کر لڑکی سے اجابت لیکر
Read Fatwa
13
نفلی صدقہ /چندہ کا حکم از مفتی شان محمد مصباحی
Read Fatwa
12
مقتدی کو ترک واجب کا یقین ہو اور امام کو کچھ اندازہ نہ ہو تو نماز کا اعادہ کیا جاے
Read Fatwa
17
کسی وہابی دیوبندی یا گستاخ رسول کو امام بنانا کیسا ہے؟
Read Fatwa
9